بلتستان کے خلاف بڑی سازشیں ہو رہی ہیں ،شیخ حسن جعفری
سکردو ( محمد اسحاق جلال ) نامور عالم دین شیخ حسن جعفری نے کہاہے کہ بلتستان کے خلاف بڑی سازشیں ہو رہی ہیں جو عناصر اس حساس خطے کے خلاف سازش کر رہے ہیں وہ پاکستان کے بدخواہ ہیں یہ لوگ حساس خطے کے خلاف سازش کرکے وطن عزیز کو کمزور کرنا چاہتے ہیں منتخب […]
سکردو ( محمد اسحاق جلال ) نامور عالم دین شیخ حسن جعفری نے کہاہے کہ بلتستان کے خلاف بڑی سازشیں ہو رہی ہیں جو عناصر اس حساس خطے کے خلاف سازش کر رہے ہیں وہ پاکستان کے بدخواہ ہیں یہ لوگ حساس خطے کے خلاف سازش کرکے وطن عزیز کو کمزور کرنا چاہتے ہیں منتخب نمائندے ضلعوں کے خول سے نکلیں اور بلتستان کے اجتماعی مفادات کے تحفظ کے لئے سوچیں نمائندے اپنے امور کو بہتر بنائیں اور ہو شیار رہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہم نے ملکی سالمیت اور بقاء کیلئے بڑی قربانیاں دیں مگر ہماری قربانیوں کو منظم سازش کے تحت فراموش کیا جارہا ہے اور بعض عناصر بلتستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں عوام متحد ہو جائیں اور اپنے خطے کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنائیں انہوں نے کہاکہ بلتستان کا امن دنیا بھر کیلئے ایک مثال ہے سانحہ چلاس سمیت دیگر بڑے سانحات کے بعد بھی ہم نے امن کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور اقلیتی فرقوں کے بھائیوں کو خراش تک آنے نہیں دی لیکن ہمیں پرامن رہنے کی سزا دی جاری ہے ہم نے لاشیں اٹھائیں لیکن کسی کو امن خراب کرنے نہیں دیااور ہماری کوششوں سے 80ہزار لوگ جمع ہونے کے باوجود سکردو میںحالات خراب ہونے نہیں دیئے یہی وجہ ہے کہ بعض لوگ باہر بیٹھ کر اس پر امن خطے کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ آئینی حقوق کی فراہمی سے قبل پیمرا کی جانب سے مختلف کیبل کو سیل کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اگر ہمارے اوپر کسی کو ٹیکس لگانے کا شوق ہے تو پہلے ہماری آئینی حیثیت کا تعین کرے مختلف کیبلزکی بندش کے باعث بلتستان کے لوگ دنیا کے حالات واقعات سے بے خبر ہو کر رہ گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں آئینی حقوق سے محروم رکھ کر ٹیکس لگانے کی سازش ہو رہی ہے جس کو ہم قطعاً کامیاب ہونے نہیں دیں گے سی پیک میں بھی ہمیں کوئی حصہ نہیں دیا جارہا ہے ہرطرف ہمارے ساتھ زیاتیاں ہو رہی ہیں ۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید