تازہ ترین

بچوں کو خوش رکھنا ہے تو انہیں ورزش کا عادی بنائیں

ہم جانتے ہیں کہ ورزش کے بالغ افراد پر زبردست فوائد مرتب ہوتے ہیں لیکن اب ایک نئے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ اگر والدین بچوں کو مسرور اور دماغی طور پر تندرست رکھنا چاہتے ہیں تو وہ انہیں ورزش ضرور کرائیں۔

مطالعے سے انکشاف ہوا ہے کہ 6 سے 8 برس تک کے وہ بچے جو ورزش اور کھیل کود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں وہ دیگر کے مقابلے میں ڈپریشن اور ذہنی تناؤ سے دور رہتے ہیں۔

شئیر
56 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1413

ناروے کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (این ٹی این یو) اور سوشل ریسرچ ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے کیا گیا یہ مطالعہ پیڈیاٹرکس نامی جنرل میں شائع ہوا ہے۔ ماہرینِ نفسیات کے مطابق صرف ناروے میں اس وقت 5 فیصد بچے یاسیت اور ڈپریشن کے شکار ہیں جوان کی کارکردگی پر برا اثر ڈال رہا ہے۔

نفسیات دانوں کے مطابق بچوں میں اداسی، ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کی علامات بڑوں سے یکسر مختلف ہوسکتی ہے۔ ایسے بچے بے وجہ روتے ہیں، غصہ بڑھ جاتا ہے، اپنے پسندیدہ کاموں میں دلچسپی کم ہو جاتی ہے، الگ تھلگ رہتے ہیں اور بھوک کم لگتی ہے۔

نفسیات دانوں نے 4 سال تک 6 سے 10 برس کے سینکڑوں بچوں کا جائزہ لیا اور ان میں ورزش اور ڈپریشن کے درمیان تعلق پر غور کیا۔ سروے میں 800 بچوں کا جائزہ اس وقت شروع کیا گیا جب ان کی عمر 6 برس تھی۔

اس کے فالو اپ کے طور پر 8 سے 10 سال کے 700 بچوں سے بھی دوبارہ معلومات حاصل کی گئیں۔ اس کے علاوہ بچوں کو مسلسل 7 روز تک خاص میٹر پہنائے گئے جو ان میں جسمانی ورزش محسوس کررہے تھے۔ پھر والدین کی موجودگی میں بچوں سے کچھ سوالات کیے گئے اور اس دوران ان کی دماغی کیفیت کا جائزہ لیا گیا۔

ماہرین نے انکشاف کیا کہ جن بچوں نے 6 سال کی عمر میں ورزش کو معمول بنایا تھا اگلے 2 برس بعد بھی ان میں ڈپریشن اور تناؤ کے آثار نہ ملے۔ سروے میں شامل ماہرین کا اعتراف ہے کہ چھوٹی عمر میں ورزش اور جسمانی محنت کرنے والے بچے ڈپریشن سے کئی سال تک دور رہتے ہیں اور تعلیم میں بھی بہتر کارکردگی دکھاتے ہیں۔

http://www.geourdu.com 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *