تازہ ترین

بھارت خطے کے امن کو نقصان پہنچا رہا ہے، سید احمد رضوی

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر سید احمد رضوی نے مقبوضہ کشمیر کے سلسلے میں بھارتی حالیہ ناروا اقدامات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے، بھارتی یکطرفہ اقدام کے خطے پر منفی اثرات پڑینگے۔ بھارتی حکومت کو تمام غیرقانونی اقدامات واپس لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا چاہئے اور مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کو ہر ممکن انصاف دلانا ہوگا۔ امریکہ اسرائیل اور بھارت کے گٹھ جوڑ سے ملک کے استحکام اور امن کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

شئیر
28 بازدید
مطالب کا کوڈ: 5042

پاک فوج نے کشمیر کے حوالے سے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے اور اس کے مستقل حل کے لیے ہر ٹھوس اقدام کی حمایت کی ہے، مگر ان تمام حالات میں بھارت نے مسئلہ کشمیر پر نہ صرف لچک دکھانے کی کوشش کی بلکہ اسے مزید پیچیدہ بنانے کی مذموم کوشش کی جاتی رہی ہے.
پاکستانی غیور عوام سے ہمارا مطالبہ ہے کہ مسئلہ کشمیرکے حوالے سے پاک فوج اور حکومتی اقدامات کا بھر پور ساتھ دیں ان شاء اللہ تعالی عوام؛ پاک فوج اور حکومتی مثبت پالیسی اور آپس کی یکجہتی سے مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں سب کے لیے قابل قبول حل سامنے آئے گا.
پاکستان زندہ باد پاک فوج پایندہ باد

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *