تازہ ترین

بھارت نے بھی پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کرلیا

بھارتی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی معیشت اور اسٹاک ایکسچینج کے نئے نئے ریکارڈ قائم کرنے کے بعد پی ایس ای نےعالمی سرمایہ کاروں کی توجہ بھی حاصل کرلی۔ معیشت پر نظررکھنے والے بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی طویل المدت ترقی کو دیکھتے ہوئے […]

شئیر
24 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1806

بھارتی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی معیشت اور اسٹاک ایکسچینج کے نئے نئے ریکارڈ قائم کرنے کے بعد پی ایس ای نےعالمی سرمایہ کاروں کی توجہ بھی حاصل کرلی۔

معیشت پر نظررکھنے والے بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی طویل المدت ترقی کو دیکھتے ہوئے عالمی سرمایہ کار بھی اس جانب متوجہ ہوئے ہیں اور پاکستانی معیشت غیرملکی سرمایہ کاروں کے ریڈار پر آچکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی 6 کمپنیاں پہلی مرتبہ گلوبل ایکوٹی انڈیکس میں شامل کی گئی ہیں جنہیں باقاعدہ طور پر ایف ٹی ایس ای  17 مارچ کو گلوبل انڈیکس میں شامل کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق 50 فیصد ریٹرن کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کارکردگی کے اعتبار سے گزشتہ سال ایشیا کی سب سے بہترین مارکیٹ قرار دی گئی تھی اور رواں سال جنوری میں اس کے بزنس نے ایک مرتبہ پھر ریکارڈ قائم کیا جس میں کارپوریٹ سیکٹر پروفٹ میں ترقی، ڈسپوزبل انکم، لون ڈیمانڈ اور پاور جنریشن ترقی کے بنیادی اسباب ہیں جب کہ سی پیک کی مدد سے 50 بلین ڈالرز نے بھی ملکی معیشت کو استحکام بخشا۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *