بیلسٹک میزائل کا تجربہ جوہری معاہدہ کی خلاف ورزی نہیں، ایران
تہران: ایران نے کہا ہے کہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ جوہری معاہدہ کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران نے عالمی طاقتوں کے ساتھ حال ہی میں طے پانے والے جوہری معاہدے کو پس پشت ڈالتے ہوئے منگل اور بدھ کے روز بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربات کئے جس پر امریکا […]
تہران: ایران نے کہا ہے کہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ جوہری معاہدہ کی خلاف ورزی نہیں ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران نے عالمی طاقتوں کے ساتھ حال ہی میں طے پانے والے جوہری معاہدے کو پس پشت ڈالتے ہوئے منگل اور بدھ کے روز بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربات کئے جس پر امریکا کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تاہم اب ایران کے سرکاری ٹی وی نے وزارت خارجہ کے ترجمان کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے کہ منگل اور بدھ کو کئے گئے بیلسٹک میزائل کے تجربات جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے زمرے میں نہیں آتے جب کہ یہ میزائل اسرائیل کو ہدف بنانے کے لئے تیار کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب نے منگل اور بدھ کے روز متعدد بیلسٹک میزائل فائر کئے تھے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید