تازہ ترین

تاجروں کاسکردو شہر اور گردونواح میں بجلی کے طویل بریک ڈائون پر سخت احتجاج

سکردو شہر اور گردونواح میں بجلی کا بحران سنگین ہو گیا ہے لیکن حکومت تماشائی بن گئی ، سکردو کے شہریوں کو دن میں صرف 2سے تین گھنٹے بجلی میسر آتی ہے بجلی کے طویل ترین بریک ڈائون کے باعث نشریاتی ، اشاعتی ادارے اور کاروباری مراکز بند ہو گئے ہیں ، بیشتر تاجروں نے […]

شئیر
31 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1738

سکردو شہر اور گردونواح میں بجلی کا بحران سنگین ہو گیا ہے لیکن حکومت تماشائی بن گئی ، سکردو کے شہریوں کو دن میں صرف 2سے تین گھنٹے بجلی میسر آتی ہے بجلی کے طویل ترین بریک ڈائون کے باعث نشریاتی ، اشاعتی ادارے اور کاروباری مراکز بند ہو گئے ہیں ، بیشتر تاجروں نے بجلی کی طویل بندش سے تنگ آ کر جنریٹر خرید لیتے ہیں لیکن ان تمام زمینی حقائق کے باوجود حکومت بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے سنجیدہ نظر نہیں آتی ہے ، تاجروں نے بجلی کے طویل بریک ڈائون پر سخت احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ سکردو تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے لیکن سینئر وزیر دعویٰ کر رہے ہیں سکردو کے لوگوں کو 24 گھنٹے بجلی مل رہی ہے اگر اکبر تابان سکردو میں تشریف لاتے تو انہیں معلوم ہوتا کہ یہاں کے لوگوں کو 24گھنٹے بجلی دستیاب ہے یا لوگ 22، 22 گھنٹے بجلی سے محروم رہتے ہیں وزیر پانی و بجلی عوام کے زخموں پر نمک پاشی کرنے کے بجائے سکردو تشریف لائیں اور بجلی کے مسائل کو حل کریں اسلام آباد اور گلگت میں بیٹھ کر صوبائی وزیر بجلی کو سکردو میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ کرنا زیب نہیں دیتا ہے انہوں نے کہا کہ سکردو اس وقت تاریخ کی بدترین لوڈشیڈنگ سے گزر رہا ہے تاجر دیوالیہ ہو رہے ہیں ہسپتالوں میں امور ٹھپ ہو گئے ہیں نشریاتی ادارے بند ہو رہے ہیں یہاں تک سرکاری ریڈیو کی نشریات بھی معطل ہو گئی ہیں لیکن متعلقہ وزیر سچ بولنے کیلئے تیار نہیں ہیں اور اتنا جھوٹ بول رہے ہیں کہ سچ کا گمان ہونے لگا ہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *