تازہ ترین

تحریک انصاف حکومت کے 100 روز مکمل: حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج قوم کو اپنی حکومت کے 100 روزہ پلان پر عملدرآمد کے نتائج اور کارکردگی کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے قیام کے 100 روز پورے ہوگئے ہیں اور  وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور وزراء نے اپنے اداروں اور محکموں کی رپورٹس وزیراعظم کو پیش کردی ہیں۔

شئیر
46 بازدید
مطالب کا کوڈ: 4157

وزیراعظم آج کنونشن سینٹر میں ہونے والی ایک تقریب میں قوم کو سادگی و کفایت شعاری مہم، نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے،گورننس، معاشی بہتری اور عام آدمی کے مسائل کے حل کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم مختلف ٹاسک فورسز کی کارکردگی پر بھی بات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم صوبوں کے درمیان ہم آہنگی اور خارجہ پالیسی میں بہتری کے اقدامات سے بھی قوم کو آگاہ کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی کوششوں اور کرتارپور راہداری کھولنے کا بھی ذکر کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کی ترقی کی سمت کا تعین کردیا ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور معیار زندگی بلند کرنے کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *