تازہ ترین

تقویٰ کے 100 دنيوی و اخروی فائدے قرآن کی نظر میں (آخری قسط)

دنیاوی مشکلات اور تکلیفوں سے نجات حاصل کرنے کا بہترین نسخہ تقویٰ اختیار کرنا ہے: وَ اَنۡجَیۡنَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ کَانُوۡا یَتَّقُوۡنَ (نمل/53) اور ہم نے ایمان والوں کو نجات دی اور وہی تقویٰ والے تھے۔
شئیر
352 بازدید
مطالب کا کوڈ: 9650

تحریر: ایس ایم شاہ

71. دنیاوی مشکلات اور تکلیفوں سے نجات حاصل کرنے کا بہترین نسخہ تقویٰ اختیار کرنا ہے:
وَ اَنۡجَیۡنَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ کَانُوۡا یَتَّقُوۡنَ (نمل/53) اور ہم نے ایمان والوں کو نجات دی اور وہی تقویٰ والے تھے۔

72. تقویٰ اعمال کی درستگی اور گناہوں کی بخشش کا سبب ہے:
لِیُکَفِّرَ ٱللَّهُ عَنۡهُمۡ أَسۡوَأَ ٱلَّذِی عَمِلُواْ وَیَجۡزِیَهُمۡ أَجۡرَهُم بِأَحۡسَنِ ٱلَّذِی کَانُواْ یَعۡمَلُونَ (زمر/35)
تاکہ اللہ ان کے بدترین اعمال کو مٹا دے اور جو بہترین اعمال انھوں نے انجام دیے ہیں انہیں ان کا اجر عطا کرے۔

73. تقویٰ انسان کے کمال کا باعث ہے:
اَمۡ نَجۡعَلُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ کَالۡمُفۡسِدِیۡنَ فِی الۡاَرۡضِ اَمۡ نَجۡعَلُ الۡمُتَّقِیۡنَ کَالۡفُجَّارِ (ص/28)
کیا ہم ایمان لانے اور اعمال صالح بجا لانے والوں کو زمین میں فساد پھیلانے والوں کی طرح قرار دیں یا اہل تقویٰ کو بدکاروں کی طرح قرار دیں؟

74. جنت کے اعلیٰ مقامات اہل تقویٰ کے لیے آراستہ پیراستہ ہیں:
ہٰذَا ذِکۡرٌ ؕ وَ اِنَّ لِلۡمُتَّقِیۡنَ لَحُسۡنَ مَاٰبٍ (ص/49) یہ ایک نصیحت ہے اور تقویٰ والوں کے لیے یقینا اچھا ٹھکانا ہے۔

75. تقویٰ کا نتیجہ حق گوئی اور حق گو افراد کی تصدیق کرنا ہے:
وَ الَّذِیۡ جَآءَ بِالصِّدۡقِ وَ صَدَّقَ بِہٖۤ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡمُتَّقُوۡنَ (زمر/ 33)
اور جو شخص سچائی لے کر آیا اور جس نے اس کی تصدیق کی وہی لوگ اہل تقویٰ ہیں۔

76. اللہ تعالیٰ اہل تقویٰ کی ہر خواہش کو پورا کرتا ہے:
لَہُمۡ مَّا یَشَآءُوۡنَ عِنۡدَ رَبِّہِمۡ ؕ ذٰلِکَ جَزٰٓوٴُا الۡمُحۡسِنِیۡنَ (زمر/34)
ان(تقویٰ والوں) کے لیے جو کچھ وہ چاہیں ان کے رب کے پاس ہے، نیکی کرنے والوں کی یہی جزا ہے۔

77. جنت کے بلند مقامات اور ہر قسم کی نعمتیں پرہیز گاروں کے لیے ہیں:
لٰکِنِ الَّذِیۡنَ اتَّقَوۡا رَبَّہُمۡ لَہُمۡ غُرَفٌ مِّنۡ فَوۡقِہَا غُرَفٌ مَّبۡنِیَّۃٌ ۙ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ (زمر/20)
لیکن جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں ان کے لیے بالا خانے ہیں جن کے اوپر (مزید) بالا خانے بنے ہوئے ہیں جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں۔

78. تقویٰ انسان کو ہلاکت سے نجات دیتا ہے اور برائیوں سے محفوظ رکھتا ہے:
وَ یُنَجِّی اللّٰہُ الَّذِیۡنَ اتَّقَوۡا بِمَفَازَتِہِمۡ ۫ لَا یَمَسُّہُمُ السُّوۡٓءُ وَ لَا ہُمۡ یَحۡزَنُوۡنَ (زمر/61)
اور اہل تقویٰ کو ان کی کامیابی کے سبب اللہ نجات دے گا، انہیں نہ کوئی تکلیف پہنچے گی اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے۔

79. بہشت کے فرشتے بھی اہل تقویٰ کو سلام کرتے ہیں:
وَ سِیۡقَ الَّذِیۡنَ اتَّقَوۡا رَبَّہُمۡ اِلَی الۡجَنَّۃِ زُمَرًا ؕ حَتّٰۤی اِذَا جَآءُوۡہَا وَ فُتِحَتۡ اَبۡوَابُہَا وَ قَالَ لَہُمۡ خَزَنَتُہَا سَلٰمٌ عَلَیۡکُمۡ طِبۡتُمۡ فَادۡخُلُوۡہَا خٰلِدِیۡنَ (زمر/73-74)
اور جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے رہے ہیں انہیں گروہ در گروہ جنت کی طرف چلایا جائے گا یہاں تک کہ جب وہ اس کے پاس پہنچ جائیں گے اور اس کے دروازے کھول دیے جائیں گے اور جنت کے منتظمین ان سے کہیں گے: تم پر سلام ہو۔ تم بہت خوب رہے، اب ہمیشہ کے لیے اس میں داخل ہو جاؤ۔

80. تقویٰ انسان کے دل میں خدا کا خوف ڈال دیتا ہے:
قَالُوٓاْ إِنَّا کُنَّا قَبۡلُ فِیٓ أَهۡلِنَا مُشۡفِقِینَ (طور/26)
کہیں گے: پہلے ہم اپنے گھر والوں کے درمیان ڈرتے رہتے تھے۔

81. تقویٰ خدا کے ہاں اجر دوگنا ہونے کا سبب بنتا ہے:
یَٰٓأَیُّهَا ٱلَّذِینَ ءَامَنُواْ ٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَءَامِنُواْ بِرَسُولِهِۦ یُؤۡتِکُمۡ کِفۡلَیۡنِ مِن رَّحۡمَتِهِۦ وَیَجۡعَل لَّکُمۡ نُورٗا تَمۡشُونَ بِهِۦ وَیَغۡفِرۡ لَکُمۡۚ وَٱللَّهُ غَفُورٞ رَّحِیمٞ (حدید/28)
اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور اس کے رسول پر ایمان لے آؤ، اللہ تمہیں اپنی رحمت کا دوہرا حصہ دے گا اور تمہیں وہ نور عنایت کرے گا جس سے تم راہ طے کر سکو گے اور تمہاری مغفرت بھی کر دے گا اور اللہ بڑا معاف کرنے والا مہربان ہے۔

82. تقویٰ مالی مشکلات سے نجات کا ذریعہ اور مال و دولت میں اضافے کا سبب ہے:
وَ مَنۡ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجۡعَلۡ لَّہٗ مَخۡرَجًا ۙ (طلاق/2) اور جو اللہ سے ڈرتا رہے اللہ اس کے لیے (مشکلات سے) نکلنے کا راستہ بنا دیتا ہے۔

83. اہل تقویٰ کو ایسی جگہوں سے رزق و روزی فراہم ہوتی ہے جو اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا:
… وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ (طلاق/3)

84. تقویٰ مشکل کاموں کو آسان بنا دیتا ہے:
وَ مَنۡ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجۡعَلۡ لَّہٗ مِنۡ اَمۡرِہٖ یُسۡرًا (طلاق/4) اور جو اللہ سے ڈرتا ہے وہ اس کے معاملے میں آسانی پیدا کر دیتا ہے۔

85. اہل تقویٰ کا اجر و ثواب بہشتی درختوں کا سایہ اور بہشت کے پھل فروٹ ہیں:
اِنَّ الۡمُتَّقِیۡنَ فِیۡ ظِلٰلٍ وَّ عُیُوۡنٍ وَّ فَوَاکِہَ مِمَّا یَشۡتَہُوۡنَ (مرسلات/41، 42) تقویٰ اختیار کرنے والے یقینا سایوں اور چشموں میں ہوں گے اور ان پھلوں میں جن کی وہ خواہش کریں گے۔

86. تقویٰ جہنم سے نجات کی ضمانت ہے:
وَ سَیُجَنَّبُہَا الۡاَتۡقَی (لیل/17) اور نہایت پرہیزگار کو اس (آگ) سے بچا لیا جائے گا۔

87. اہل تقویٰ بغیر وصیت کے نہیں مرتا:
كُتِبَ عَلَيْكُمْ إِذَا حَضَرَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ إِن تَرَكَ خَيْرًا الْوَصِيَّةُ لِلْوَالِدَيْنِ وَالأقْرَبِينَ بِالْمَعْرُوفِ حَقًّا عَلَى الْمُتَّقِينَ
(بقرہ/180)
تمہارے لیے یہ لکھ دیا گیا ہے کہ جب تم میں سے کسی کی موت کا وقت آئے اور وہ کچھ مال چھوڑے جا رہا ہو تو اسے چاہیے کہ والدین اور قریبی رشتہ داروں کے لیے مناسب طور پر وصیت کرے، متقی لوگوں پر یہ ایک حق ہے۔

88۔ تقویٰ کے باعث انسان کی غلطیاں اچھائیوں میں بدل جاتی ہیں:
ذَلِكَ أَمْرُ اللَّهِ أَنزَلَهُ إِلَيْكُمْ وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يُكَفِّرْ عَنْهُ سَيِّئَاتِهِ وَيُعْظِمْ لَهُ أَجْرًا (طلاق/5)
یہ اللہ کا حکم ہے جو اس نے تمہاری طرف نازل کیا ہے اور جو اللہ سے ڈرے گا تو اللہ اس کی برائیاں اس سے دور کر دے گا اور اس کے لیے اجر کو بڑھا دے گا۔

89. قرآن سے وعظ و نصیحت فقط اہل تقویٰ حاصل کرتے ہیں:
وَ اِنَّہٗ لَتَذۡکِرَۃٌ لِّلۡمُتَّقِیۡنَ﴿الحاقہ/48﴾
اور پرہیزگاروں کے لیے یقینا یہ ایک نصیحت ہے۔

90. اللہ تعالٰی ہر مشکل مرحلے پر اہل تقویٰ کی مدد کرتا ہے:
وَلَقَدْ نَصَرَكُمُ اللّهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ أَذِلَّةٌ فَاتَّقُواْ اللّهَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ (آل عمران/123)
بتحقیق بدر میں اللہ نے تمہاری مدد کی جب تم کمزور تھے، پس اللہ سے ڈرو تاکہ شکر گزار بن جاؤ۔

91. عقل مند انسان باتقویٰ ہوتا ہے:
وَاتَّقُونِ يَا أُوْلِي الأَلْبَابِ (بقرہ/197) اور اے عقل والو! (میری نافرمانی سے) پرہیز کرو۔ ٖٖ

92. اہل تقوی ٰکو قیامت کے دن کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا:
فَمَنِ اتَّقَى وَأَصْلَحَ فَلاَ خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلاَ هُمْ يَحْزَنُونَ (اعراف/35)
جو تقویٰ اختیار کریں اور اصلاح کریں پس انہیں نہ کسی قسم کا خوف ہوگا اور نہ وہ محزون ہوں گے۔

93. تقویٰ نجات کی کنجی ہے:
إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا (نبا/31) تقویٰ والوں کے لیے یقینا کامیابی ہے۔

94. اہل تقویٰ کے لیے جنت میں بہترین سایہ، خوبصورت چشمے اور ہر قسم کے پھل فروٹ میسر ہوں گے:
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي ظِلَالٍ وَعُيُونٍ وَفَوَاكِهَ مِمَّا تَعْمَلُونَ يَشْتَهُونَ كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا كُنتُمْ إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنينَ (مرسلات/41-44) تقوی اختیار کرنے والے یقینا سایوں اور چشموں میں ہوں گے اور ان پھلوں میں جن کی وہ خواہش کریں گے۔ اب تم اپنے اعمال کے صلے میں خوشگواری کے ساتھ کھاؤ اور پیو۔ ہم نیکی کرنے والوں کو ایسا ہی صلہ دیتے ہیں۔

95.متقی دنیا اور آخرت دونوں میں سروخرو ہوتا ہے:
الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ کَانُوۡا یَتَّقُوۡنَ لَہُمُ الۡبُشۡرٰی فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا وَ فِی الۡاٰخِرَۃِ (یونس/63 ،64)
جو ایمان لائے اور تقویٰ پر عمل کیا کرتے تھے ان کے لیے دنیوی زندگی میں بھی بشارت ہے اور آخرت میں بھی۔

96. تقویٰ عاقبت سدھارنے کا بنیادی سبب ہے:
وَ اۡمُرۡ اَہۡلَکَ بِالصَّلٰوۃِ وَ اصۡطَبِرۡ عَلَیۡہَا ؕ لَا نَسۡـَٔلُکَ رِزۡقًا ؕ نَحۡنُ نَرۡزُقُکَ ؕ وَ الۡعَاقِبَۃُ لِلتَّقۡوٰی (طہ/132)
اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دیں اور خود بھی اس پر ثابت قدم رہیں، ہم آپ سے کوئی رزق نہیں مانگتے بلکہ ہم آپ کو رزق دیتے ہیں اور انجام (اہل) تقویٰ ہی کے لیے ہے۔

97. بہشت کا بہترین مسکن اہل تقویٰ کے لیے آمادہ ہے:
ہٰذَا ذِکۡرٌ ؕ وَ اِنَّ لِلۡمُتَّقِیۡنَ لَحُسۡنَ مَاٰبٍ (ص/49)
یہ ایک نصیحت ہے اور تقویٰ والوں کے لیے یقینا اچھا ٹھکانا ہے۔

98. تقویٰ جہنم سے نجات کی گارنٹی ہے:
وَ نَجَّیۡنَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ کَانُوۡا یَتَّقُوۡنَ﴿فصلت/18)
اور ہم نے انہیں بچا لیا جو ایمان لے آتے تھے اور تقویٰ اختیار کرتے تھے۔

99 .تقویٰ اجر و ثواب پانے کا بہترین وسیلہ ہے:
اِنَّمَا الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَا لَعِبٌ وَّ لَہۡوٌ ؕ وَ اِنۡ تُؤۡمِنُوۡا وَ تَتَّقُوۡا یُؤۡتِکُمۡ اُجُوۡرَکُمۡ وَ لَا یَسۡـَٔلۡکُمۡ اَمۡوَالَکُمۡ ﴿محمد/36)
بے شک دنیاوی زندگی تو بس کھیل اور فضول ہے اور اگر تم ایمان لے آؤ اور تقویٰ اختیار کرو تو اللہ تمہارا اجر تمہیں دے گا اور تم سے تمہارا مال طلب نہیں کرے گا۔

100 تقویٰ مشکل کاموں کو آسان بنا دیتا ہے:
فَاَمَّا مَنۡ اَعۡطٰی وَ اتَّقٰی ۙ وَ صَدَّقَ بِالۡحُسۡنٰی ۙ فَسَنُیَسِّرُہٗ لِلۡیُسۡرٰی ؕ (لیل/5-7)
پس جس نے (راہ خدا میں) مال دیا اور تقویٰ اختیار کیا اور اچھی بات کی تصدیق کی۔ پس ہم اسے جلد ہی آسانی کے اسباب فراہم کریں گے۔

1. https://www.islahweb.org/.
2. https://lib.eshia.ir/10252/16/2.
3. https://ahlesonnat2020.wordpress.com/
4.آیات کا ترجمہ: بلاغ القرآن، شیخ محسن علی نجفی

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *