اخبار السفیر نے اس بات پر تاکید کے ساتھ کہ سید حسن نصراللہ مدتوں قبل عراق کے کردوں اور داعش کے درمیان آج ہونے والی جھڑپوں کی پیشنگوئی کرچکے تھے، کہا ہے کہ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل اپنے تجربات اور موجود حقائق کی بنیاد پر معتقد ہیں کہ علاقے میں ایک بھی اسلامی مذاہب کا پیرو اس دہشتگرد گروہ داعش کے انحرافی افکار کو قبول نہیں کرتا۔

اخبار السفیر نے لکھا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے اسی طرح تاکید کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر شام کے معلولا اور قارہ شہروں میں عیسائیوں کی صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں اور ان شہروں  کی عیسائي برادری کی مدد کے لئے کسی بھی کوشش و مدد سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے