تازہ ترین

تینتیس روزہ جنگ کی مناسبت سے سید حسن نصراللہ کاخطاب

 آٹھ سال قبل، صیہونی حکومت نے تیرہ جولائی دوہزار چھ میں لبنان کے خلاف تینتیس روزہ جنگ کا آغاز کیا تھا۔ صیہونی حکومت، لبنان کے خلاف تینتیس روزہ جنگ میں اپنا کوئی ایک مقصد بھی حاصل نہ کرسکی۔

شئیر
23 بازدید
مطالب کا کوڈ: 682

یہ جنگ چودہ اگست دوہزارچھہ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد سترہ سوایک جاری ہونے کے بعد ختم ہوئی لیکن صیہونی حکومت، اس قرارداد کے بعد بھی لبنان کی ارضی سالمیت کی بارہا مخالفت کرتی رہی ہے۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ میں لبنان کی شکایت کے باوجود اس ادارے کی جانب سے کوئی عملی قدم نہيں اٹھایاگیا ہے۔
دوہزار چھ میں تینتیس روزہ جنگ کے دوران صیہونی حکومت کے ایک سو انیس فوجی ہلاک ہوئے اور سیکڑوں افراد زخمی ہوئے۔
اس جنگ میں بارہ سو لبنانی شہری شہید ہوئے اور ہزاروں افراد زخمی ہوئے۔حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سیدحسن نصراللہ نے اس تینتیس روزہ جنگ کی مناسبت سے لبنانی اخبار، الاخبار کوانٹرویو دیا ہے جو آج شائع ہوا۔ حزب اللہ لبنان نے اس انٹرویو میں صیہونی حکومت کوعلاقے میں غاصبانہ قبضے اور جرائم کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
سیدحسن نصراللہ نے صیہونی حکومت کےمقابلے میں حزب اللہ لبنان کی مکمل آمادگی کا اعلان کر تے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ مستقبل میں صیہونی حکومت کے خلاف جنگ میں کوئي ریڈ لائن نہیں ہوگي۔
سید حسن نصراللہ نے کہا کہ صیہونی حکومت کے لئے جوچیز ہم نے تیار کررکھی ہے اس پر شام میں دہشتگردوں کےخلاف ہمارے کام کا کوئي اثر نہيں ہوگا اور اس کا صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے حزب اللہ کے ہتھیاروں پر بھی کوئي اثر نہيں پڑےگا۔
حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ شام میں استقامت کی موجودگی کا صیہونیوں کامقابلہ کرنے کے لئے حزب اللہ کی آمادگی پر کوئی اثر نہيں پڑےگا کہا کہ جس طرح ہم نے جنوب میں حزب اللہ کی سرحدوں کی حفاظت کی ہے اسی طرح شام سے ملحق اپنی سرحدوں اور ملک کا دفاع کریں گے۔
سیدحسن نصراللہ نے اپنے بیانات کے دوسرے حصے میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ وہ ہرگز دھمکی نہيں دے رہے ہيں کہا کہ ہم جو کام کرنے کی توانائی نہيں رکھتے اس کی بات نہیں کرتے۔
حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے صیہونی حکومت کی جانب سے آٹھ جولائی سے شروع کی جانے والی غزہ کی حالیہ جنگ کے بارے میں کہا کہ فلسطینی استقامت، غزہ میں اس حکومت کے خلاف جدوجہد کرنے کا حق رکھتی ہے تاکہ ایک حقیقی کامیابی تک پہنچ سکے۔
سید حسن نصراللہ نے مزید کہا کہ غزہ میں استقامت کوحق حاصل ہے کہ وہ حقیقی کامیابی تک پہنچ جائے اور یہ جنگ حزب اللہ اور حماس کےدرمیان تعلقات کے پرجوش ہونے کا باعث ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ ، جمعہ کے دن لبنان اورعلاقے کے اہم مسائلے کے بارے ميں ایک اہم خطاب کرنے والے ہيں۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *