تازہ ترین

جامعه روحانیت بلتستان کے زیر اہتمام ” ابلاغ دین میں مبلغین کو درپیش چیلنجز اور راہ حل” کے عنوان سیمینار منعقد

جامعه روحانیت بلتستان شعبہ مبلغین کی جانب سے مبلغین محترم کے لئے ایک پروقار سیمینار بعنوان” ابلاغ دین میں مبلغین کو درپیش چیلنجز اور راہ حل” کے عنوان سے فاطمیہ حال حسینیہ بلتستانیہ میں منعقد ہوا۔

سیمینار میں بلتستان بھر کے بزرگ علماء کرام اساتذہ کرام اور مبلغین محترم نے شرکت کی۔

شئیر
50 بازدید
مطالب کا کوڈ: 5958

سیمینار میں استاد حوزہ آیت اللہ شیخ باقر مقدسی، استاد محترم سید حامد رضوی، مدارس معصومین کے مدیر محترم شیخ ذاکر حسین مدبر مجامع بلتستان کے صدور، جامعہ روحانیت بلتستان کی مجلس اور نظارت کے مسئولین اور جامعہ روحانیت کے صدر محترم اور کابینہ نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔

سیمینار میں دین مبین اسلام کی تبلیغ اور ترویج میں مبلغین کرام کو درپیش چیلنجز اور راہ حل کے عنوان سے پیش کئے گئے سوالات پر مبلغین محترم نے سیر حاصل گفتگو فرمائی اور سرزمین بلتستان پاکستان میں اسلام کی سربلندی اور ترویج کے لئے موجود فرصتوں سے استفادہ اور اس راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور اس کے سد باب کے لئے علماء کو بھرپور طریقے سے اپنی ذمہ داری کو انجام دینے پر زور دیا گیا۔

سیمینار میں بزرگ علماء کرام اور اساتذہ کرام نے بھی اپنی قیمتی آراء سے تبلیغ دین کی اہمیت ضرورت اور ترویج کے لئے علماء کو حوزہ علمیہ قم میں اپنی علمی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور معاشرے میں دین کے نفاذ کے لئے خود کو تیار کرنا چاہئے۔ اور مذکورہ اہداف کے حصول کے بعد معاشرے میں حاضر ہوکر اپنی خدمات کو بنحو احسن انجام دینے پر زور دیا۔

سیمینار میں شعبہ مبلغین کی جانب سے آئندہ تبلیغی ایام میں مبلغین کے لئے ایک جامع اور مفید پروگرام کو ترتیب دینے اور مبلغین کی تربیت کے لئے مختلف موضوعات پر متنوع کورسز کو منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *