تازہ ترین

جامعہ روحانیت اور بلتستان کے دیگر طلبہ تنظیموں کی جانب سے عظیم الشان جشن آزادی کا انعقاد

 جامعہ روحانیت  اور بلتستان کے دیگر طلبہ تنظیموں کی جانب سے عظیم الشان جشن آزادی  کا انعقاد،ایران میں موجود سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نمائندوں کی شرکت۔ 14 اگست تاریخ عالم کا وہ عظیم الشان و یادگار دن ہے  جس میں اسلامیان برصغیر ہند قائد اعظم محمد علی جناح (رح) کی مدبرانہ قیادت تلے اپنے […]

شئیر
25 بازدید
مطالب کا کوڈ: 2659

 جامعہ روحانیت  اور بلتستان کے دیگر طلبہ تنظیموں کی جانب سے عظیم الشان جشن آزادی  کا انعقاد،ایران میں موجود سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نمائندوں کی شرکت۔

14 اگست تاریخ عالم کا وہ عظیم الشان و یادگار دن ہے  جس میں اسلامیان برصغیر ہند قائد اعظم محمد علی جناح (رح) کی مدبرانہ قیادت تلے اپنے لئے ایک الگ ملک کا قیام عمل میں لائے۔

جامعہ روحانیت  بلتستان  اس پر مسرت موقع   پر تمام اہل وطن بالخصوص حاضریں محفل کی خدمت میں دل کی اتاہ گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 

متن قراداد

یوم پاکستان پر منعقد ہونے والا یہ  عظیم اجتماع  اس موقع پر اعلان کرتا ہے :

1. مملکت خداد اد پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے، نیز اندرونی اور بیرونی دشمنوں کی طرف سے ملک و ملت کو در پیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر قسم کی جدو جہد اور قربانی کا اعلان کرتا ہے۔

2. یہ اجتماع  مسلمانان پاکستان سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ہر قسم کے لسانی ، علاقائی ،نسلی،مذہبی اور سیاسی تعصبات سے بالاتر ہورہتے ہوئے پاکستان کو عالمی سطح پر ترقی یافتہ ،طاقتور اور فلاحی ریاست بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں 

3. وطن عزیزپاکستان کو سیاسی،  ثقافتی اور قتصادی  لحاظ سے سپر طاقت بنانے کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے کا اعلان کرتا ہے۔

4. ان سازشوں کی پر زور مذمت کرتا ہےجو عالم اسلام کی واحد ایٹمی طاقت پاکستان اور عالم اسلام کو بدنام کرنے کے لئے پاکستان اور اسلام کے دشمنوں کی جانب سے کی جارہی ہیں۔

5. جامعہ روحانیت بلتستان کی جانب سے منعقد ہونے والا یہ اجتماع سول حکومت، عدلیہ اور عسکری ارباب حل و عقد سے پر زور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت معین کرنے کے لئے بھرپور کردار ادا  کرے۔

6. یہ اجتماع سفارت پاکستان حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہےکہ وہ سی پیک میں گلگت بلتستان کو ترجیحی حیثیت دینے کے لئے عملی اقدامات کا اعلان کرے۔

7. یہ اجتماع  سفارت اسلامی جمہوریہ پاکستان(تہران)کے توسط سے حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ گلگت سکردو روڈکی توسیع کا کام فوری طور پر شروع کرائے۔

8. یہ اجتماع پاکستان کی سفارت عظمی کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کرتا ہےکہ وہ زائرین کی مشکلات خصوصا کوئٹہ تفتان کانوائےکے مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے اقدام کرے۔

9. یہ اجتماع سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ خصوصی توجہ فرماتے ہوئے طلاب کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ وغیرہ سے مربوط مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

آخر میں جامعہ روحانیت بلتستان کی جانب سے یوم آزادی کی اس عظیم محفل کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کرنے والوں اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہماری دعوت قبول کی اور اس محفل کو رونق بخشی۔ ہم محترم سفیر پاکستان کے  بھی قدردان  ہیں جنہوں نے جامعہ روحانیت کے وفد کو سفارت پاکستان کی جانب سے منعقد ہونے والی محفل میں دعوت دی۔

 

محمد ابراہیم صابری

انچارچ میڈیا سیل

جامعہ روحانیت بلتستان

 

 

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *