تازہ ترین

جامعہ روحانیت بلتستان:ہفتہ وار فقہی نشست میں آیت اللہ باقر مقدسی مدظلہ کا معاشرتی مسائل پر سیر حاصل گفتگو

نشست کے مرکزی مقرر استاد حوزہ حضرت آیت اللہ محمد باقر مقدسی تھے، جنہوں نے معاشرے کے موجودہ اور اہم مسائل، جیسے خالصہ سرکار، ارض موات، چراگاہ، اور حریم، پر فقہی احکام کی روشنی میں تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے ان موضوعات کے حوالے سے شریعت کے اصولوں کی وضاحت کی اور سامعین کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
شئیر
53 بازدید
مطالب کا کوڈ: 10792

جامعہ روحانیت بلتستان کے زیر اہتمام سلسلہ وار فقہی نشست کا ایک اور کامیاب سیشن منعقد ہوا جس میں علماء کرام، طلباء اور دیگر شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس نشست کو آن لائن بھی نشر کیا گیا، جہاں مختلف افراد نے استفادہ کرتے ہوئے سوالات کیے۔

نشست کے مرکزی مقرر استاد حوزہ حضرت آیت اللہ محمد باقر مقدسی تھے، جنہوں نے معاشرے کے موجودہ اور اہم مسائل، جیسے خالصہ سرکار، ارض موات، چراگاہ، اور حریم، پر فقہی احکام کی روشنی میں تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے ان موضوعات کے حوالے سے شریعت کے اصولوں کی وضاحت کی اور سامعین کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

آیت اللہ مقدسی نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرتی اختلافات کے خاتمے اور مسائل کے تصفیے کے لیے قرآن و سنت اور فقہی احکام سے رجوع ناگزیر ہے۔ انہوں نے انفال کے شرعی تصرف کے حوالے سے کہا کہ اگر معاشرے میں انفال کو اسلامی اصولوں کے تحت استعمال کیا جائے تو غربت کا خاتمہ ممکن ہے۔ بدقسمتی سے، انفال کے وسائل سے صرف مخصوص سیاسی اور طاقتور افراد فائدہ اٹھا رہے ہیں، جس سے نہ حکومت کو فائدہ ہو رہا ہے اور نہ ہی عوام کو۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشرتی انصاف اور عدل کے قیام کے لیے فقہی احکامات پر عمل کرنا لازم ہے۔ نشست کے اختتام پر اعلان کیا گیا کہ سلسلہ وار فقہی نشست کا آخری سیشن “بیکنگ کے موضوع پر” ہوگا، جس میں آیت اللہ مقدسی درس دیں گے۔ دلچسپی رکھنے والے افراد کو بروقت شرکت کی دعوت دی گئی۔

منجانب: معاون تعلیم اور تربیت جامعہ روحانیت بلتستان

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *