جامعہ روحانیت بلتستان امور فرزندان کے تحت قم میں بلتستانی ثقافتی فیسٹول کا انعقاد
جامعہ روحانیت بلتستان امور فرزندان کے تحت قم میں بلتستانی ثقافتی فیسٹول کا انعقاد
روحانیت نیوز(ترجمان) جامعہ روحانیت بلتستان امور فرزندان کے تحت قم المقدسہ میں پیلی بار ثقافتی فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔ثقافتی تربیتی فیسٹول کے آرگنائیز جناب شجاعت علی جعفری کے مطابق آج دوپہر 4:00 حسینیہ بلتستانیہ قم میں بلتستانی فیسٹول کا باقاعدہ آغاز ہوا، ثقافتی تربیتی فیسٹول کا افتتاح جامعہ روحانیت بلتستان کے نگراں کونسل کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین سید سعید موسوی ، جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی ، سابق صدر حجت الاسلام والمسلمین محمد علی ممتاز اور مسئولین امور فرزندان جامعہ روحانیت حجت الاسلام حسین امینی اور فیسٹول کے آگنائیز جناب شجاعت علی جعفری کی موجودگی میں ہوا۔
شجاعت علی جعفری کا کہنا تھا کہ فیسٹول میں مختلف اسٹالز لگائے گئے ہیں جن میں بلتستان کی ثقافت و تمدن کے مختلف پہلو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ بلتستان کے قدرتی ماحول اور تفریحی و سیاحتی مقامات کا تعارف بھی کرایا گیا ہے۔ بچوں کے لئے تفریح سرگرمیوں کو خصوصی انتظام کیا گیا ہے اور کھیلوں اور مختلف مقابلوں کی صورت میں تربیتی امور اور اسلامی اقدار کی اہمیت کو روشناس کرانے کی کوشش کی گئی ہے۔ فیسٹول کا ایک اہم پروگرام بچوں اور فیملیز کے لئے بلتستان کے قدرتی مناظر کے پس منظر کے ساتھ فوٹو بنوانے کی سہولت ہے۔ یاد رہے کہ یہ پروگرام تین دن تک جاری رہے گا اور بقول شجاعت علی جعفری بلتستان سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے علاوہ پاکستان کے دیگر علاقوں کے لوگ بھی بڑی تعداد میں اس فیسٹول میں شرکت کریں گے اور فیسٹول کی انتظامی کمیٹی کے اندازوں کے مطابق انہیں مجموعی طور پر تقریبا 2 سے 3 ہزار لوگوں کے شرکت کرنے کی امید ہے۔ فیسٹول کی خاص بات یہ ہے کہ تینوں دن قم میں مقیم بلتستانی فیملیز کے تعاون سے مہمانوں کی بلتستان کے مختلف روایتی کھانوں سے پذیرائی اور تواضع کی جاتی رہے گی۔
دیدگاهتان را بنویسید