تازہ ترین

جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ آموزش واحد شھرک مھدیہ کی طرف سے انگلش اردو کلاسوں کے ایک سال مکمل ھونے پر تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب منعقد ۔

جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ آموزش واحد شھرک مھدیہ کی طرف سے انگلش اردو کلاسوں کے ایک سال مکمل ھونے پر تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب منعقد ۔

شئیر
34 بازدید
مطالب کا کوڈ: 2266

 روحانیت نیوز(ترجمان)جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ آموزش واحد  شھرک مھدیہ کی طرف سے انگلش اردو کلاسوں کے ایک سال مکمل ھونے کے بعد تقسیم انعامات اور اسناد  کی ایک پر وقار تقریب منعقد ھوئی۔تقریب میں صدر حجت الاسلام سید احمد رضوی، نائب صدر جناب حجت الاسلام احمد حسن عابدی اور مجلس ج ر ب کے رکن اور حسینیہ بلتستانیہ کمیٹی کے صدر جناب حجت الاسلام ارشاد مطھری نے شرکت کی۔پر وقار تقریب  کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، تلاوت کا شرف برادر عباس سودو افریقی نے حاصل کیا، اس کے بعد ترجمان جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام  شیخ محسن عباس نے کلاسوں کے حوالے سے مختصر  رپورٹ پیش کیا۔  تقریب کے مھمان خصوصی جناب حجت الاسلام احمد حسن عابدی نے بچوں کی تربیت  کی ضرورت اس کے اصول اور جامعہ روحانیت بلتستان کی طرف سے  بچوں کی تربیت  اور اس بخش کی حساسیت کے بارے میں گفتگو کی۔ ترجمان جامعہ روحانیت نے بتایا کہ ڈیڑھ سال سے شھرک مھدیہ میں بچوں کی لینگویج اور معارف کی کلاسیں جاری ہیں، اور سال کے اختتام پر بچوں سے امتحان لیا گیا، امتحان میں ۳۷ بچوں اور بچیوں نے شرکت کی ، جس کے بعد عمومی اور خصوصی طور پر بچوں اور بچیوں انعامات  دئے گئے ۔صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام سید احمد رضوی، امام جماعت محترم مسجد المصطفی جناب حجت الاسلام سید  نسیم عباس کاظمی، نائب صدر جامعہ روحانیت بلتستان جناب حجت الاسلام احإد حسن عابدی اور  جناب حجت الاسلام سید سجاد کاظمی کے دست مبارک سے بچوں کو انعامات دئے گئے۔اس پروگرام میں مشاوران منطقی کے رکن جناب حجت الاسلام نیاز علی اسدی اور رکن مجلس جناب حجت الاسلام اشرف حسین صالحی نے بھی شرکت کی۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *