تازہ ترین

جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ تحقیق وپژوھش کے زیراہتمام کالم ومضمون نویسی اور ابلاغ عامہ کی ورکشاپ منعقد

جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ تحقیق وپژوھش کے زیراہتمام رکھی گئی کالم ومضمون نویسی اور ابلاغ عامہ کی ورکشاپ کے دوسرے دورے کو آج سے باقاعدہ شروع کیاگیا جسمیں طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شئیر
94 بازدید
مطالب کا کوڈ: 6040

  پہلی کارگاہ سے معروف صحافی وکالم نگار قبلہ جناب استاد نذر حافی صاحب نے قلم کی اہمیت اور ضرورت کے موضوع پر اپنا پہلا لیکچر دیا ۔۔۔اور پہلے دورے کے فارغ التحصیل بعض فاضل برادران قبلہ بشیر دولتی قبلہ صادق جعفری اور قبلہ محمد حسین چمن آبادی قبلہ رجب علی رجائی قبلہ جعفر تبسم اور قبلہ ابراھیم شہزاد قبلہ سکندر بہشتی قبلہ عارف بلتستانی نے بھی شرکت کی اور قبلہ دولتی اور قبلہ صادق جعفری نے اظہار خیال بھی کیا اور پچھلی ، 16 ہفتوں پر مشتمل منعقدہ، ورکشاپس کے فوائد اور اہمیت اورتجربات بیان کئے۔اور استاد حافی کی محنتوں اور اخلاص کی قدردانی کی گئی ۔مسئول تحقیق و پژوھش قبلہ محمدعلی شریفی نے قبلہ استاد نذر حافی صاحب کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں ایک بار پھر قلمی میدان میں طلباء کی رہنمائی کےلئے اپنے قیمتی اوقات میں سے وقت نکالا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *