جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ تعلیم کی جانب سے دسویں علمی تحلیلی نشست کیرئیر گایڈینس کے موضوع پر منعقد
مورخہ 15 فروری 2019 مطابق 26 بھمن 1397 بروز جمعہ جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ تعلیم کی جانب سے دسویں علمی تحلیلی نشست کیرئیر گایڈینس کے موضوع پر منعقد ھوئی.
نشست کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ھوا؛ نشست کے خطیب جناب حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمد علی توحیدی پرنسپل جامعہ النجف سکردو تھے.
حوزہ علمیہ قم کے طلاب کی کثیر تعداد نے نشست میں شرکت کی.
حالیہ نشست کو منفرد اور مفید انداز میں منعقد کرنے کے لیے ٹاک شو کی شکل میں میزبان کی طرف سے موضوع کے متعلق مختلف سوال کیے گئیے اور خطیب محترم نے ان کے جوابات دیے.
میزبانی کے فرائض جناب حجۃالاسلام محمد حسین چمن آبادی نے انجام دیے.
نشست کے خطیب جناب حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمد علی توحیدی نے تعلیمی رھنمائی کے سلسلے میں کہا کہ میدان تعلیم و تعلم میں سب سے اھم چیز رھنمایی ھے جس کے فقدان سے قابل ترین شخص بھی کامیاب تعلیمی کیرئر نہیں بنا سکتا. انسان جس فیلڈ میں کامیاب ھونا چاھتا ھے اس کے تجربہ کار ماھرین سے راھنمائی لیے بغیر مطلوبہ ھدف حاصل نہیں کرسکتا.
حوزہ ھای علمیہ میں تخصصی میدان میں کام کرنے کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ھوئے خطیب محترم نے کہا کہ جو طالب علم ھر فیلڈ میں کام کرنا چاھتا ھے وہ کسی فلیڈ میں کامیاب نہیں ھوسکتا لہذا ضروری ھے کہ کسی ایک شعبہ کا انتخاب کر کے اس میں تبحر حاصل کرے.
اس کے علاوہ طلاب کو درپیش تعلیمی مسایل؛ رھنمایی کے اصول؛ اھداف کے حصول میں موجود راہیں؛ شعبہ تعلیم کے انتخاب کے طریقے اور دیگر مفید مطالب بیان کیے.
دعایے امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ساتھ نشست اختتام پذیر ھوئی.
دیدگاهتان را بنویسید