جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ مشاوران منطقہ ای کا پہلا اجلاس حسینیہ جدید میں منعقد ۔
بلتستان میں ماہ مبارک رمضان اور گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران تبلیغی مواقع سے بھر پور استفادہ کرنے اور اتحاد و ھمآھنگی کے ساتھ تبلیغی کاموں میں حصہ لینے پر متفق۔
روحانیت نیوز(ترجمان)جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ مشاوران منطقہ ای کا پہلا اجلاس حسینیہ جدید میں منعقد ہوا تمام مشاوران نے مجموعی اور علاقائی مخصوص مسائل کی طرف اشارہ کیا۔اجلاس میں بلتستان میں ماہ مبارک رمضان اور گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران تبلیغی مواقع سے بھر پور استفادہ کرنے اور اتحاد و ھمآھنگی کے ساتھ تبلیغی کاموں میں حصہ لینے کی تاکید کی گئی۔ جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر جناب حجت الاسلام سید احمد رضوی نے جلسے میں شریک مشاوران کو خوش آمدید کہنے کے بعد مشاورتی کمیٹی کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور جامعہ روحانیت بلتستان کی طرف سے انجام پانے والے تمام امور کی بہتری اور ان کو پر فائدہ بنانے اور مختلف حکمت عملیوں کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے مشاورتی کمیٹی کی تشکیل کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔ مشاوران منطقہ ای کے سربراہ و استاد حوزہ جناب حجت الاسلام یوسف عابدی صاحب نے نوجوانوں کی اسلامی تربیت اور ان کو عقیدتی و دیگر انحرافات سے دور رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ان کی تربیت سے پورے معاشرے میں انقلاب لایا جاسکتا ہے۔ اس اجلاس میں حجج الاسلام آقای یوسف عابدی، آقای سید سعید رضوی، آقای محمد علی انصاری شگری، آقای قاسم مومنی، آقای نیاز اسدی، آقای ذوالفقار انصاری، آقای رجب علی ترابی، آقای محمد علی ممتاز، آقای اشرف مظھر نےشرکت کی۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید