تازہ ترین

جامعہ روحانیت بلتستان میں سلسلہ وار درس اخلاق کا انعقاد/ شیخ غلام محمد سلیم کا خطاب

جامعہ روحانیت بلتستان میں سلسلہ وار درس اخلاق کا انعقاد/ شیخ غلام محمد سلیم کا خطاب قم (رپورٹر): آج بروز جمعرات 23 جنوری کو جامعہ روحانیت بلتستان کے فاطمیہ ہال میں سلسلہ وار درس اخلاق کا انعقاد کیا گیا۔ اس درس سے مہتمم مدرسہ المہدی کراچی، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ غلام محمد سلیم نے خطاب […]

شئیر
27 بازدید
مطالب کا کوڈ: 10869

جامعہ روحانیت بلتستان میں سلسلہ وار درس اخلاق کا انعقاد/ شیخ غلام محمد سلیم کا خطاب

قم (رپورٹر): آج بروز جمعرات 23 جنوری کو جامعہ روحانیت بلتستان کے فاطمیہ ہال میں سلسلہ وار درس اخلاق کا انعقاد کیا گیا۔ اس درس سے مہتمم مدرسہ المہدی کراچی، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ غلام محمد سلیم نے خطاب کیا۔ طلاب کی بڑی تعداد نے اس اہم درس میں شرکت کی اور ان کی خطابت سے مستفید ہوئے۔

شیخ غلام محمد سلیم صاحب نے درس میں طلاب علوم دینیہ کے لئے دین کی گہری اور درست شناخت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے دین کے سطحی فہم اور ادراک کو دینی و سماجی مسائل کے جنم لینے کی ایک بڑی وجہ قرار دیا۔ انہوں نے مبلغین کے لئے دو اہم نکات پر توجہ دینے کی تاکید کی:

1. مبلغ کو جس موضوع پر بات کرنی ہو اس پر مکمل عبور اور تسلط حاصل ہو۔

2. مخاطبین کی ضروریات کا ادراک اور ان کے مطابق تبلیغ کرنے کی ضرورت ۔

درس کے بعد دفتر جامعہ روحانیت میں شیخ غلام محمد سلیم صاحب کی جامعہ روحانیت کے صدر اور ہمکاروں کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر جامعہ روحانیت کے سکریٹری جنرل جناب سجاد شاکری نے مختصر بریفنگ دی اور جامعہ روحانیت کو درپیش مختلف مشکلات سے آگاہ کیا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ سلیم صاحب نے جامعہ روحانیت کی کارکردگی کو بہترین انداز میں سراہتے ہوئے جامعہ کی ترقی اور درپیش مشکلات کے حل کے لئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرائی۔

نشست کے اختتام پر صدر جامعہ روحانیت، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی نقی جنتی نے قبلہ و کعبہ شیخ غلام محمد سلیم صاحب کا شکریہ ادا کیا اور ان کی صحت و سلامتی اور طول عمر کے لئے دعا کی۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *