آج بروز جمعرات بمطابق 21 شعبان المعظم 1446 ھجری بلافاصلہ بعد از ظہرین جامعہ روحانیت بلتستان کے شعبہ ھای قرآن، تبلیغ اور تعلیم کے زیر اہتمام ماہ مبارک رمضان میں تبلیغ پر جانے والے مبلغین کا عظیم اجتماع منعقد ہوا۔

جس میں *دھکدہ قرآنی کے مدیر حجة الاسلام سلمان اصل غوابش* نے تلاوت اور معارف قرآنی کی ترویج و تبلیغ کے روش کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔

ھمایش کے آخر میں ھمایش میں شرکت کرنے والوں کو *سبد فرہنگی* اور مبلغین کرام کو سبد فرہنگی کے علاوہ *مختصر سبد غذائی* بھی تقدیم کی گئی۔

