تازہ ترین

جامعہ روحانیت بلتستان نظارتی کمیٹی کے دوسرے دورے کے ارکان کا اجلاس حجتہ الاسلام سید سعید موسوی سیکرٹری منتخب۔

جامعہ روحانیت بلتستان  نظارتی کمیٹی کے دوسرے دورے کے ارکان کا اجلاس حجتہ الاسلام سید سعید موسوی سیکرٹری منتخب۔   روحانیت نیوز(خصوصی )جامعہ روحانیت بلتستان کی دوسری بااختیار کمیٹی، نظارتی کمیٹی کے دوسرے دورے کے ارکان کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ ترجمان ج ر ب نے کمیٹی […]

شئیر
28 بازدید
مطالب کا کوڈ: 2112

جامعہ روحانیت بلتستان  نظارتی کمیٹی کے دوسرے دورے کے ارکان کا اجلاس حجتہ الاسلام سید سعید موسوی سیکرٹری منتخب۔

 

روحانیت نیوز(خصوصی )جامعہ روحانیت بلتستان کی دوسری بااختیار کمیٹی، نظارتی کمیٹی کے دوسرے دورے کے ارکان کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ ترجمان ج ر ب نے کمیٹی کے ارکان کو خوش آمدید کہا اور نظارتی کمیٹی کے اختیارات اور وظائف کو بطور اجمال بیان کیا۔ترجمان جامعہ روحانیت بلتستان کے مطابق ج ر ب کے دستوری آئین کے مطابق پہلے دورے نے چار سال کی آئینی مدت پوری کی تھی اور دوسرے دورے کے ارکان کے انتخاب کے لئے  ج ر ب کے بااختیار کمیٹی  نےعلمی اور مدیریتی صلاحیت کے حامل 12 افراد کے  اسمای گرامی قانون ساز مجلس (ج ر ب) میں پیش کئے تھےاور ارکان مجلس و ارکان مشاورتی کونسل قم نے تحقیق و بررسی کرنے کے بعد مجوزہ ناموں کی  تائید کی تھی۔

  اجلاس میں صدر ج رب جناب حجت الاسلام سید احمد رضوی نے مجلس کی طرف سے تائید شدہ ارکان کا ایک دوسرے سے تعارف اور سیکرٹری و ڈپٹی سیکرٹری کے انتخاب کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ نظارتی کمیٹی کے سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری کے انتخاب کے لئے ارکان کے درمیان ووٹینگ عمل میں لائی گئی اس ووٹینگ کے نتیجے میں کمیٹی کے تمام ارکان نے سابق رکن نظارتی کمیٹی جناب حجتہ الاسلام آقای سید سعید موسوی کو آیندہ چار سال کے لئےسیکرٹری منتخب کیا جبکہ سابق رکن نظارتی کمیٹی جناب حجتہ الاسلام محمد قاسم مومنی کو بہاری اکثریت نے نائب سیکرٹری کے طور پر انتخاب کیا۔

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *