تازہ ترین

نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری

صدر حجۃ الاسلام  والمسلمین سید احمد رضوی نے اپنی کابینہ کے اسمائے گرامی مجلس میں رائے اعتماد لینے کے لیے پیش کیے.مجلس کی طرف سے رائے اعتماد لینے کے بعد آج رات  ایک پر وقار تقریب میں سپریم کونسل کے رکن  حجۃ الاسلام والمسلمین یوسف عابدی نے کابینہ کے مختلف شعبہ جات کے مسئولین سے حلف لیا۔
شئیر
81 بازدید
مطالب کا کوڈ: 7796

روحانیت نیوز، قم المقدس میں طلاب بلتستان کے درمیان پر جوش انداز میں صدارتی اور پارلیمانی  انتخابات منعقد کیے گئے جس کے نتیجے میں بھاری اکثریت سے آیندہ دو سال کے لیے جناب حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی صدرجامعہ روحانیت بلتستان پاکستان منتخب ہوئے ۔

صدر حجۃ الاسلام  والمسلمین سید احمد رضوی نے اپنی کابینہ کے اسمائے گرامی مجلس میں رائے اعتماد لینے کے لیے پیش کیے.مجلس کی طرف سے رائے اعتماد لینے کے بعد آج رات  ایک پر وقار تقریب میں سپریم کونسل کے رکن  حجۃ الاسلام والمسلمین یوسف عابدی نے کابینہ کے مختلف شعبہ جات کے مسئولین سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق، حجۃ السلام حسن عابدی نائب صدر، حجۃ السلام موسیٰ عرفانی جنرل سیکرٹری، حجۃ السلام محمدعلی ممتاز مسئول شعبہ مبلغین، حجۃ الاسلام  سجاد شاکری مسئول شعبہ تحقیق و ریسرچ، حجۃ الاسلام محمد جعفر صادقی مسئول امور مالی، حجۃ الاسلام مہدی کربلائی مسئول فرہنگی، مسئول  شعبہ میڈیا حجۃ الاسلام محمد ابراہیم صابری، حجۃ الاسلام عابد وزیری مسئول امور فرزندان، حجۃ الاسلام عارف حافظی مسئول شعبہ تعلیم،حجۃ الاسلام احمد صادقی مسئول ارتباطات، حجۃ الاسلام شبیر کریمی مسئول  دارالقرآن اور حجۃ الاسلام محمد صادق زاہدی نے  رئیس دفتری امور کی حیثیت سے حلف لیا۔

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *