جامعہ روحانیت بلتستان کے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی جانب سے اربعین حسینی (ع) کے موقع پر تبلیغ کے سلسلے میں مبلغین کا پہلا گروپ چذابہ کیلئے روانہ ہوا۔
یہ مبلغین ایران کے چذابہ بارڈر پر پاکستانی زائرین کی رہنمائی اور تبلیغی فرائض ادا کریں گے۔
اس سے پہلے بھی جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی جانب سے نجف اور کربلا کے راستے میں موکب لگایا گیا تھا، جس میں دن رات زائرین امام حسین (ع) کے لئے مادی اور معنوی بہترین خدمات فراہم کرتا رہا ہے۔
