جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی جانب سے اربعین حسینی کے موقع پر تبلیغ کےلئے مبلغین کا پہلا گروپ روانہ
جامعہ روحانیت بلتستان کے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی جانب سےاربعین حسینی(ع) کے موقع پر تبلیغ کے سلسلے میں مبلغین کا پہلا گروپ ریمدان اور ایرانشھر کیلئے روانہ ہوا۔
یہ مبلغین ایران کے ریمدان بارڈر اور ایرانشہر میں پاکستانی زائرین کی رہنمائی اور تبلیغی فرایض ادا کریں گے۔
اس سلسلے میں میڈیا کے مسئول احمد علی جواہری کا کہنا تھا کہ اربعین حسینی کے موقع پر پاکستان سے تشریف لانے والے زائرین کی راہنمائی اور دیگر مشکلات کے حل اور تبلیغی فرائض ادا کرنے کیلئے مبلغین کو بھیجا گیا ہے اور اس سے پہلے بھی جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی جانب سے نجف اور کربلا کے راستے میں موکب لگایا گیا تھا جسمیں دن رات زائرین امام حسین ع کے لئے مادی اور معنوی بہترین خدمات فراہم کرتا رہا ہے اور اس سال بھی پول نمبر477پر گذشتہ سالوں کی طرح ان شاءاللہ تعالی زائرین کی مادی اور معنوی خدمات کےلئے دن رات جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی پوری ٹیم حاضر ہونگی اور قم میں بھی جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کو زائرین کی خدمت کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہنے کی سعادت حاصل رہی ہے۔
دیدگاهتان را بنویسید