تازہ ترین

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے دورہ پنجم کے آخری سال کا مشترکہ اجلاس

مورخہ 25 ستمبر 2020 ء مطابق 4 مہر ماہ 1399 بروز جمعہ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے دورہ پنجم کے آخری سال کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔

شئیر
25 بازدید
مطالب کا کوڈ: 5525

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کا شرف حجت الاسلام سید حامد حسین رضوی نے حاصل کیا۔
تلاوت کے بعد دبیر جامعہ روحانیت بلتستان شیخ محسن عباس نے اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق اجلاس کی باقاعدہ کاروائی شروع کی۔ پہلے مرحلے میں نظارتی کمیٹی کے دبیر جناب حجت الاسلام و المسلمین سید محمد سعید موسوی نے نظارتی کمیٹی کی آٹھ ماہہ کارکردگی بیان کی۔ اس کے بعد مجلس قانون ساز جامعہ روحانیت بلتستان کے سپیکر جناب حجت الاسلام شجاعت علی کریمی نے اراکین مجلس کی مختلف کمیٹیوں کی کارکردگی بیان کی۔
صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید احمد رضوی نے دورہ پنجم کے آخری سال میں انجام پذیر فعالیتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے تمام شعبہ جات کی مختلف کارکردگیوں کی فہرست بیان کی۔
اجلاس کے دوسرے مرحلے میں ماہ ربیع الاول سنہ 1442 ھ ق میں ج ر ب کے چھٹے دورے کے لیے صدارتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں بحث و گفتگو ہوئی۔
انتخابات منعقد کرنے کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کی تشکیل اور دوسرے اہم امور کے بارے میں جزئی طور فیصلہ کیا گیا۔ البتہ نظارتی کمیٹی کے آیندہ اجلاس میں بعض قانونی صوابدید اور الیکشن سے متعلق جامع قانون سازی کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
دعائے سلامتی امام زمان (عج) کی تلاوت کے بعد اجلاس اختتام پذیر ہوا۔
منجانب
ترجمان جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *