تازہ ترین

جامعہ روحانیت بلتستان کا سانحہ براہ گانچھے میں جانبحق ہونے والے بچوں کے خاندان کے ساتھ انصاف کا مطالبہ

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے براہ سانحے میں زخمی بچوں کے والدین سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پوری ملت اس سانحے پر یکجا ہے اور پسماندگان و متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔
شئیر
262 بازدید
مطالب کا کوڈ: 8808

روحانیت نیوز، جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے براہ سانحے میں زخمی بچوں کے والدین سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پوری ملت اس سانحے پر یکجا ہے اور پسماندگان و متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔

انہوں نے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس سانحے میں جانبحق اور زخمی ہونے والے بچوں کے خاندانوں کو انصاف فراہم ہونا چاہئے اور فوری طور پر مجرموں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔

حجۃ الاسلام سید احمد رضوی نے سانحہ براہ میں زخمی ہونے والے بچوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔

یاد رہے ضلع گانچھے کے علاقے براہ میں بے قابو گاڑی نے روڈ کنارے چلتے 6 بچوں کو کچل دیا، جس کی وجہ سے 3 بچے موقع ہر ہی جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق براہ بالا میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ سکردو سے یوچنگ جانے والی فائیو ڈور گاڑی بے قابو ہو کر راہ چلتے بچوں کو کچل دیا۔ تمام بچوں کا تعلق براہ سے ہے۔ پولیس نے گاڑی ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دوسری جانب جاں بحق تینوں بچوں کی تدفین کر دی گئی۔ واقعے کی لاف علاقے کے لوگوں نے احتجاج بھی کیا۔

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *