تازہ ترین

جامعہ روحانیت بلتستان کا علامہ وجدانی کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ

علامہ وجدانی کی بے بنیاد ایف آئی آر کے ذریعے گرفتاری علماء کی توہین ہے، ہم اس غیر قانونی اقدام کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے
شئیر
81 بازدید
مطالب کا کوڈ: 7994

میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان میں جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمن سید احمد رضوی نے امام جمعہ والجماعت کوئٹہ علامہ حسنین وجدانی کی سکیورٹی اداروں کی جانب سے بلاجواز گرفتاری کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ علامہ وجدانی محب وطن پاکستانی اور پرامن شہری ہیں۔

انہوں نے امام جمعہ کوئٹہ کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ جھوٹی ایف آئی آر کی بنیاد پر اس طرح علامہ غلام حسنین کی گرفتاری ناقابل قبول عمل ہے۔

صدر جامعہ روحانیت بلتستان نے کہاکہ علامہ وجدانی کی بے بنیاد ایف آئی آر کے ذریعے گرفتاری علماء کی توہین ہے، ہم اس غیر قانونی اقدام کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔ بلوچستان حکومت علامہ حسنین وجدانی کو فوری رہا کرے۔

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *