تازہ ترین

جامعہ روحانیت بلتستان کی تشکیل وقت کی ضرورت ہے، علامہ قاضی نیاز حسین نقوی

ملاقات میں جامعه روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجت الاسلام سید احمد رضوی نے جامعہ روحانیت کی تاسیس اور اس پر برکت پلیٹ فارم سے انجام پانے والے مختلف علمی و فرہنگی فعالیتوں کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی.
شئیر
67 بازدید
مطالب کا کوڈ: 5007

روحانیت نیوز()جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان  کی دعوت پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر اور مہتمم اعلیٰ جامعہ المنتظر لاہور حجت الاسلام و المسلمین قاضی نیاز حسین نقوی جامعہ روحانیت بلتستان کے دفتر آمد اور اعلی سطحی وفد نے ان کے ساتھ ملاقات کی.

ملاقات کے آغاز میں صدر جامعہ روحانیت بلتستان جناب حجت الاسلام سید احمد رضوی نے ملاقات کا وقت فراہم کرنے پر حجت الاسلام والمسلمین قاضی نیاز حسین نقوی کا شکریہ ادا کیا.

ملاقات میں جامعه روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجت الاسلام سید احمد رضوی نے جامعہ روحانیت کی تاسیس اور اس پر برکت پلیٹ فارم سے انجام پانے والے مختلف علمی و فرہنگی فعالیتوں کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی.

انہوں نے کہا کہ جامعہ روحانیت کی تاسیس کے بعد مختصر عرصے میں اب تک قابل قدر فعالیتیں انجام پائی ہیں. قم المقدس میں حسینیہ بلتستانیہ کی توسیع اور اسے علمی و فرہنگی مرکز میں تبدیل کرنا،اربعین حسینی کے ایام میں اردو زبان زائرین کے لیے فرھنگی و تربیتی انتظامات کرنا, پورے پاکستان میں طالب علموں کے لیے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کرنا اور قم میں سیاسی،مذہبی اور علمی نشستیں منعقد کرنے جیسے قابل قدر اقدامات کو اس پلیٹ فارم کی برکات میں سے ہیں.

حجت الاسلام والمسلمین قاضی سید نیاز حسین نقوی نے جامعہ روحانیت بلتستان کی تشکیل کو وقت کی ضرورت اور اس پلیٹ فارم سے کیے گئے اقدامات کو طلاب علوم دینی کے درمیان موجود اتفاق و اتحاد کا ثمر قرار دیتے ہوئے کہا کہ طلاب کو بیرون ملک رہ کر تعلیمی میدان میں نمایاں کردار ادا کر کے ملک و ملت کا نام روشن کرنا چاہیے.

انہوں نے جامعہ روحانیت بلتستان کے زیر نظر منعقدہ حوزوی و ہنری کلاسز کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ فی الوقت پاکستان کے مدارس میں قابل اور ماہر اساتید کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ بہترین خطیب اور مبلغین کی ضرورت ہر جگہ موجود ہے. یہاں مرکز علم سے ان میدانوں میں تجربہ حاصل کر کے ملک و ملت کی خدمت کرنے کے لیے کوششیں کرنی چاہیے.

جامعہ روحانیت بلتستان کے وفد میں صدر کے مشاور عالی حجت الاسلام محمد علی ممتاز،نائب صدرجامعه روحانیت بلتستان حجت الاسلام محمد یوسف فیاضی, رکن مجلس جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام والمسلمین  شیخ محمد حسین طاہری اور مسئول شعبہ رسانہ جامعہ روحانیت احمد علی جواہری شامل تھے.

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *