جامعہ روحانیت بلتستان کی طرف سے پاک فوج اور دفاعی اداروں کو خراجِ تحسین
الحمد للہ پاکستان کی فضائی اور دفاعی طاقت نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ “إِنْ يَنْصُرْكُمُ اللَّهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ” ہم بلتستانی عوام، جامعہ روحانیت بلتستان، اور ایران میں مقیم بلتستانی طلباء و علماء کی طرف سے پاک فوج، فضائیہ، اور تمام دفاعی اداروں کو “مودی کی فاشسٹ حکومت کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے” پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ہم پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں۔ ہم ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ آج جب PL-15 میزائلوں نے رافیل کو تباہ کیا، تو یہ صرف ایک فوجی کامیابی نہیں، بلکہ “پاکستان کے بارے میں مودی کے ناپاک عزائم کا منہ توڑ جواب” ہے۔
ہمارے بہادر پائلٹس نے ثابت کیا کہ “جنگ اب صرف ہتھیاروں سے نہیں، بلکہ ایمان، ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی سے لڑی جاتی ہے۔” J-10C طیاروں کی برتری، چینی-پاکستانی تعاون، اور Erieye AWACS کی مہارت نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا۔
ہم علمائے کرام کی طرف سے پوری قوم کو یاد دلاتے ہیں کہ “دشمن کے خلاف کامیابی کا راز اتحاد میں ہے۔” جس طرح ہماری دفاعی طاقتوں نے بنیان مرصوص بن کر دشمن کو شکست دی، اسی طرح ہمیں داخلی اختلافات کو بھی “رحماء بینھم” کے اصول پر حل کرنا ہوگا۔
ہم بلتستانی طلباء ایران اور دیگر اسلامی ممالک سے یہ پیغام دیتے ہیں کہ ” تمام ہمسایہ ممالک سے برابری کے سطح پر بہترین تعلقات اور دوست ممالک کی مدد سے اپنی صلاحیتوں کو بڑھانا ہی کامیابی کی کنجی ہے۔” ہمیں چاہیے کہ ہم بھی “علم، ٹیکنالوجی اور خود انحصاری” کی راہ پر گامزن ہوں۔
**اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے!**
*پاکستان زندہ باد*
*پاک فوج پایندہ باد!*
*جامعہ روحانیت بلتستان*
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید