تازہ ترین

جامعہ روحانیت بلتستان کی مجلس عاملہ کے صدر اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگیے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم من لم یشکر المخلوق لم یشکر الخالق حجت الاسلام و المسلمین فدا علی حلیمی صاحب جو کہ نہایت متقی پرہیزگار امین اور مخلص ہیں جو کہ جامعہ روحانیت بلتستان کی مجلس عاملہ کی ذمہ داری کو چار سالوں سے بطریق احسن نبھا رہے تھے اور ہر موڈ پر جامعہ روحانیت کی پیشرفت […]

شئیر
48 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1415

بسم اللہ الرحمن الرحیم

من لم یشکر المخلوق لم یشکر الخالق
 حجت الاسلام و المسلمین فدا علی حلیمی صاحب جو کہ نہایت متقی پرہیزگار امین اور مخلص ہیں جو کہ جامعہ روحانیت بلتستان کی مجلس عاملہ کی ذمہ داری کو چار سالوں سے بطریق احسن نبھا رہے تھے اور ہر موڈ پر جامعہ روحانیت کی پیشرفت اور ترقی میں پیش پیش رہے اور کسی بھی قسم کی خدمت سے دریغ نہیں کیا اور یہی چیزیں انکے خلوص کی واضح دلیل ہے۔
آپ نے سفیران اتحاد میں بھی گذشتہ الیکشن میں مذہبی پارٹیوں کو ملانے کے لیے نہایت سعی و کوشش کی اور سفیران اتحاد کے عضو کی حیثیت سے اس امر خیر کے لیے شب و روز تگ و دو کیا۔
قبلہ حلیمی صاحب نے رسمی طور پر یا غیر رسمی طور پر کابینہ اور صدر محترم کو بھی مختلف امور میں تذکرات اور اپنے مفید مشوروں سے محروم نہیں کیا اور کابینہ کی کارکردگی پر نہایت کڑی نظر رکھتے ہو‎ئے مختلف امور میں جہت دہی کا کام بھی کیا۔
آپ نے اپنے حلم سے کام لیتے ہو‎ئے مجلس عاملہ کے دو دوروں کو بڑے اچھے انداز میں مدیریت کی اور قوم و ملت کے اتحاد اور اتفاق کو قایم و دا‎ئم رکھنے کی بھی کوشش جاری رکھا۔
لیکن اب وہ تدریس کی ذمہ داری نبھانے اسلام آباد جا رہے ہیں تو اس لیے جانے سے پہلے ہی اپنی مسولیت سے سبکدوش ہوگیے تاکہ نیا ر‎ئیس کا چناو موقع پر ہوجا‎ئے۔
اس حوالے سے جامعہ روحانیت بلتستان قبلہ حجت الاسلام و المسلمین فدا حلیمی صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ تعالی انکو ہر موڈ میں اور ہر میدان میں اسیطرح سے خلوص اور دیانتداری کے ساتھ دین و ملت کی خدمت کرنے اور معارف اسلامی کی ترویج دینے کی توفیق عنایت فرمایے۔
و السلام علیکم و رحمة الله و برکاته
جامعہ روحانیت بلتستان
12-02-2016

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *