تازہ ترین

جامعہ روحانیت بلتستان کی مجلس وحدت مسلمین بلتستان کی مرکزی کابینہ سے ملاقات

جامعہ روحانیت بلتستان کے وفدنے صدر جامعہ روحانیت حجت الاسلام محمد علی ممتاز کی سربراہی میں  مجلس وحدت مسلمین بلتستان کی مرکزی کابینہ سے انکی دفتر میں  جاکر ملاقات کی.
اس ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حجت الاسلام سید مظاہر حسین موسوی, جنرل سیکرٹری  بلتستان حجت الاسلام سید علی رضوی, ڈپٹی جنرل سیکرٹری حجت الاسلام شیخ زاہد حسین زاہدی, ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان فدا حسین کے علاوہ دیگر راہنما حجت الاسلام و المسلمین شیخ احمد علی نوری, محمد علی موجود تھے.

شئیر
48 بازدید
مطالب کا کوڈ: 628

اس ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حجت الاسلام و المسلمین سید علی رضوی صاحب نے فرمایا کہ جامعہ روحانیت نے جو پالیسی اپنائی ہے یہ آپکی بلند ہمتی کی دلیل ہے اور علما کرام جو بھی گائیڈ لاین دینگے اس پر میدان عمل  اور میدان علم میں اس پر عمل کرنے کو تیار ہیں اور آپکی بات کو ہم مرکزی قیادت تک پہنچا کر عمل پیرا ہونے پر زور دینگے.
ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حجت الاسلام و المسلمین سید مظاہر حسین موسوی نے  باہمی اتحاد و اتفاق پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ ہم غیروں سے مل رہے ہیں اور غیروں کو سینے سے لگا رہے ہیں تو کیوں کر اپنوں سے نہیں مل سکتے . ہم اپنوں سے حتما ملیں گے
آپ نے ایم ڈبلیو ایم کی سیاست میں آنے کی علت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کو عوام کو پس گردن سے ذبخ کیا ہے. فقر کی وجہ سے کرایمز عام ہورہے ہیں.
آپ نے فرمایا کہ  ہم الیکشن میں  ہر اس امیدوار کی حمایت کرینگے جو قوم ملت کی خدمت کرسکتا ہو گرچہ وہ کسی دوسری پارٹی کا ہی کیوں نہ ہو.

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *