تازہ ترین

جامعہ روحانیت بلتستان کی کوششوں سے بغیر اقامہ پاکستانی طلاب کا رئیس مجتمع آموزش عالی فقہ کے ساتھ ملاقات

اس صمیمی نشست میں حجۃالاسلام آقای تلخابی نے جامعہ روحانیت بلتستان کی فعالیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان علمی، تحقیقی، تبلیغی اور ثقافتی میدانوں میں دیگر طلبہ تنظیموں کے لئے نمونہ عمل ہے۔
شئیر
125 بازدید
مطالب کا کوڈ: 7869

روحانیت نیوز، جامعہ روحانیت بلتستان کی کوششوں سے بغیر اقامہ پاکستانی طلاب کا رئیس مجتمع آموزش عالی فقہ کے ساتھ ملاقات

جامعہ روحانیت بلتستان کی کوششوں سے رئیس مجمتع آموزش عالی فقہ حجہ الاسلام والمسلمین آقای تلخابی کے ساتھ پاکستان کے قم میں مقیم بغیر اقامہ طلاب کی ایک صمیمی نشست برگزار ہوئی۔ جس میں آپ نے قابل اور فاضل طالب علموں کی تربیت کو جامعہ المصطفی العالمية کے بنیادی اہداف میں سے قرار دیا۔
انہوں نے کہاکہ حوزہ علمیہ قم میں علمی اور معنوی لحاظ سے مدرسہ مبارکہ حجتیہ کا مقام بے مثال ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ اس علمی اور معنوی مقام کی بنیادی وجہ اس مدرسے کا حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے ہمسائے میں واقع ہونا ہے۔
اس صمیمی نشست میں حجۃالاسلام آقای تلخابی نے جامعہ روحانیت بلتستان کی فعالیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان علمی، تحقیقی، تبلیغی اور ثقافتی میدانوں میں دیگر طلبہ تنظیموں کے لئے نمونہ عمل ہے۔

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *