تازہ ترین

جامعہ روحانیت بلتستان کے جدید کابینہ کی تائید کا اعلان اور نئے صدر کو تمام اسناد اور کاغذات کی منتقلی

اس میٹنگ کے آخر میں سابق صدر محترم نے سابق دبیر نظارت حجۃ الاسلام والمسلمین فدا علی حلیمی اور موجودہ دبیر نظارت حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر لطیف مطہری کی مجودگی میں جامعہ روحانیت کے تمام بنیادی اسناد اور کاغذات موجودہ صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علی نقی جنتی کے حوالے کیا۔ 
شئیر
99 بازدید
مطالب کا کوڈ: 10269

یکم نومبر 2024 کو جامعہ روحانیت بلتستان کی مجلس کی ایک اہم میٹنگ برگزار ہوئی جس میں مجلس کے تمام ارکان سمیت صدر جامعہ روحانیت بلتستان جناب حجۃ الاسلام شیخ علی نقی جنتی نے بھی اپنے متوقع اعظائے کابینہ کے ساتھ شرکت کی۔ جلسے کے آغاز میں مجلس کے اسپیکر جناب حجۃ الاسلام امتیاز مہدوی نے صدر سمیت متوقع کابینہ کے امیدواروں کو خوش آمدید کہا اور صدر محترم کو اپنے کابینہ کی معرفی کا موقع دیا۔ صدر محترم کی طرف سے کابینہ کے افراد کی معرفی کے بعد کابینہ کے تمام اراکین نے مجلس میں اپنے آئندہ کا پروگرام پیش کیا۔ جس کے بعد مجلس نے نئے کابینہ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔
مجلس کی میٹنگ کے فورا بعد الیکشن کمیشن کی میزبانی میں نظارت، مجلس اور کابینہ کا مشترکہ جلسہ برگزار ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے دبیر حجۃ الاسلام سید حامد علی شاہ رضوی نے سب کو خوش آمدید کہتے ہوئے سابق صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی کی بے لوث خدمات کو سراہا اور نئے میر کاروان حجۃ الاسلام و المسلمین علی نقی جنتی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس کے فورا بعد چیف الیکشن کمیشن حجۃ الاسلام والمسلمین احمد حسن عابدی نے الیکش کمیشن کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے جامعہ روحانیت کی سربلندی کے لئے اپنی خدمات پیش کیا۔

اس میٹنگ کے آخر میں سابق صدر محترم نے سابق دبیر نظارت حجۃ الاسلام والمسلمین فدا علی حلیمی اور موجودہ دبیر نظارت حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر لطیف مطہری کی مجودگی میں جامعہ روحانیت کے تمام بنیادی اسناد اور کاغذات موجودہ صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علی نقی جنتی کے حوالے کیا۔

پروگرام کا اختتام دعائے امام زمان (عج) سے ہوا۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *