تازہ ترین

جامعہ روحانیت بلتستان کے زیراہتمام قم میں شہدا کانفرنس منعقد

شہدا ملت جعفریہ خصوصا شہدا گلگت بلتستان کو خراج تحسین 

شئیر
32 بازدید
مطالب کا کوڈ: 2165

 روحانیت نیوز(خصوصی) جامعه روحانيت کے زیراہتمام شہدا ء  کانفرنس کا انعقاد ۔شہدائے پاکستان و گلگت بلتستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک عظیم الشان عظمت شہداء کانفرنس کا انعقاد حسینیہ بلتستانیہ قم میں ہوا۔ جس میں شیعہ علما کونسل،مجلس وحدت مسلمین قم،جامعہ روحانیت گلگت،نگر،استور، علماء، عوام، زعماء اور زائرين  کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عظمت شہداء کانفرنس سے  حجت الاسلام ڈاکٹر یعقوب بشوی اور حجت الاسلام والمسلمین خراسانی نجات نے خطاب کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شہدا ہمارے لئے باعث افتخار ہےحجتہ الاسلام شیخ ڈاکٹر ایوب بشوی نے ولادت حضرت عباس علمدار(ع) کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حضرت عباس (ع) صبر و وفا کا پیکر هے انھوں نے کہا حضرت علمدارسے ہم  بصیرت سیکھیں،اگر ہم با بصیرت ہو تو ہم قوم کو گمراہی کی راہ سے نکال سکتے ہے انھوں نے اتفاق اور وحدت پر زور دیتے ہوئے کہا اتفاق اور اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔حجتہ الاسلام والمسلمین خراسانی نجات کا کہنا تھا کہ اگر ہم شہادت اور اس کی اہمیت کے مسئلہ کو ایک جملہ میں بیان کرنا چاہیں ، تو ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ شہادت کی اہمیت پر اعتقاد اور شہیدوں کی عظمت پر قوم کا یقین اور معنوی شخصیت کی گہرائی کا مظہر ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ شہادت اللہ کے منتخب بندوں کو ہی مل سکتی ہے۔

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *