جامعہ روحانیت بلتستان کے زیر اہتمام قم میں سید الشهدا مقاومت شھید سید حسن نصرالله و شھید سید صفی الدین اور شھدای سانحہ جامشورو سندھ کی یاد میں تعزیتی کانفرنس
سید الشهدا مقاومت شھید سید حسن نصرالله و شھید سید صفی الدین اور جامشورو سندھ میں پیش آنے والے اندوہناک حادثے میں شھید ہونے والے خادم ملت ذین ترابی، معروف منقبت خواں سیدعلی جان شاه رضوی،معروف ننھے منقبت خواں خواجہ علی کاظم ،خواجہ ندیم کے نام جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ فرہنگی کے زیر اہتمام دفتر جامعہ روحانیت بلتستان فاطمیہ ہال میں ایک پروقار تعزیتی کانفرنس کا اہتمام ہوا۔
اس تعزیتی کانفرنس میں بلتستان بھر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام و طلاب کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تعزیتی کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کا شرف حجت الاسلام قبلہ سید حامد نے حاصل کیا۔
تلاوت کے فورا بعد معروف منقبت خواں شیخ شبیر واعظی اور شاعراهلیبت علیھم السلام محترم سید ذیشان جوادی اور شاعر اهلبیت علیھم السلام عالمی شهرت یافته شیخ احمد ضمائری نے اپنے مخصوص انداز میں ترانه شہادت پیش کی۔
ان کے بعد حجت الاسلام و المسلمین قبلہ شیخ محمد علی شریعتی نے خطاب کرتے ہوئے اس عظیم سانحے کے بعد گلگت بلتستان کے مومنین و مومنات کی بیداری و ذاکرین اہلبیت سے وابستگی کو سراہا ۔ خطیب محترم نے تشیع جنازہ کے عظیم اجتماع کو ایک لطف الہی قرار دیتے ہوئے مرحوم ننھے منقبت خواں خواجہ کاظم علی اور نوجوان مدح خواں سیدجان علی شاه کی پاکیزہ و نفیس کردار اور عشق و وابستگی اہلبیت کو لوگوں کی فکری و ثقافتی بیداری کا مظہر قرار دیا۔
کانفرنس میں گلگت بلتستان کے معروف شاعر و منقبت خواں حجت الاسلام قبلہ شیخ نادم شگری نے مرحوم منقبت خوانوں کی جدائی پر اپنا پر اثر کلام پیش کیا۔
آخر میں حجت الاسلام و المسلمین قبلہ سید احمد رضوی نے خطاب کرتے ہوئے اس عظیم کانفرنس کے انعقاد پر جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر محترم اور معاون فرہنگی سمیت کابینہ کی کوششوں کو سراہا۔
آپ نے اس غم انگیز سانحے کے بعد کی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے فرمایا کہ اب معاملہ تعزیت سے آگے نکل کر مبارکبادی تک پہنچ گئی ہے چونکہ بلتستان کے عوام نے عظیم الشان استقبال کے ذریعے استعمار کی تمام کوششوں کو خاک میں ملاتے ہوئے ایک مرتبہ پھر بلتستان کو اہلبیت کے چاہنے والوں کا مسکن ثابت کیا ہے۔آپ نے علاقے میں اجاگر ہونے والی دینی و حسینی ثقافت کو ان عظیم منقبت خوانوں کے اہلبیت علیہم السلام سے عشق و محبت اور والدین کی تربیت کو سبب قرار دیا جس نے ذین شھید سمیت ایسے بےمثال منقبت خواں قوم کو عطا کئے۔آخر میں شھدائے مقاومت سید الشهدا مقاوت حجتالاسلام والمسلمین سید حسن نصرالله اور حجتالاسلام والمسلمین سید صفی الدین اور شھدائے منقبت کے درجات میں مزید بلندی کی دعاؤں کےساتھ تعزیتی کانفرنس کا اختتام ہوا۔
دیدگاهتان را بنویسید