تازہ ترین

جامعہ روحانیت بلتستان کے شعبۂ تعلیم کے تحت آزمون کارشناسی ارشد (ایم فل) آزمائشی امتحان کا اہتمام

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے شعبۂ تعلیم کی جانب سے ایم فل میں انٹری کے امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباء سے آزمائشی امتحان فاطمیہ ہال حسینیہ بلتستانیہ قم المقدس میں لیا گیا، جس میں پاکستان، افغانستان اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
شئیر
146 بازدید
مطالب کا کوڈ: 8948

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے شعبۂ تعلیم کی جانب سے ایم فل میں انٹری کے امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباء سے آزمائشی امتحان فاطمیہ ہال حسینیہ بلتستانیہ قم المقدس میں لیا گیا، جس میں پاکستان، افغانستان اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شعبۂ تعلیم کے سربراہ حجۃ الاسلام محمد عارف حافظی نے جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی تعلیمی گرسرمیوں کے بارے میں اجمالی طورپر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کو کئی برسوں سے طلباء کی بہترین تعلیمی سہولت کی خاطر آزمائشی امتحان کا انعقاد اور طلباء کرام کی بہترین انداز میں تیاری کے حوالے سے کم وقت میں ماہر اساتذہ کرام سے استفادہ کرنے کا شرف حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ روحانیت مختلف کلاسوں کا انعقاد کرکے طلباء کرام کی تعلیمی مشکلات کو حل کرنے میں کوشاں ہے۔ ہم اس سلسلے میں تمام اساتذہ و جامعہ روحانیت کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *