تازہ ترین

جامعہ روحانیت بلتستان کے شعبۂ تعلیم کے تحت آزمون کارشناسی ارشد (ایم فل) آزمائشی امتحان کا اہتمام

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے شعبۂ تعلیم کی جانب سے ایم فل میں انٹری کے امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباء سے آزمائشی امتحان فاطمیہ ہال حسینیہ بلتستانیہ قم المقدس میں لیا گیا، جس میں پاکستان، افغانستان اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
شئیر
237 بازدید
مطالب کا کوڈ: 9652

روحانیت نیوز کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے شعبۂ تعلیم کی جانب سے (آزمون کارشناسی ارشد) ایم فل میں انٹری کے امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباء سے آزمائشی امتحان فاطمیہ ہال حسینیہ بلتستانیہ قم المقدس میں لیا گیا، جس میں پاکستان، افغانستان اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شعبۂ تعلیم کے سربراہ حجۃ الاسلام محمد عارف حافظی نے جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی تعلیمی گرسرمیوں کے بارے میں اجمالی طورپر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کو کئی برسوں سے طلباء کی بہترین تعلیمی سہولت کی خاطر آزمائشی امتحان کا انعقاد اور طلباء کرام کی بہترین انداز میں تیاری کے حوالے سے کم وقت میں ماہر اساتذہ کرام سے استفادہ کرنے کا شرف حاصل ہے۔ جامعہ روحانیت مختلف کلاسوں کا انعقاد کرکے طلباء کرام کی تعلیمی مشکلات کو حل کرنے میں کوشاں ہے۔ ہم اس سلسلے میں تمام اساتذہ و جامعہ روحانیت کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

امتحان ہال میں جامعۃ علوم قم کے مسئول تعلیم شعبہ فقہ تربیتی حجۃ الاسلام والمسلمین انصاری، مدرسہ حجیہ کے مسول تربیتی حجت الاسلام والمسلمین صرفی، صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی اور مجلس عاملہ جامعہ روحانیت کے سربراہ حجۃ الاسلام وزیری، مجمع طلاب کھرمنگ کے صدر حجۃ الاسلام نثار عاملی سمیت شعبۂ تعلیم و تربیت کے تمام معاونین، شیخ نیاز فیاضی، شیخ احمد صالحی اور اساتیذ موجود تھے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *