جامعہ روحانیت بلتستان کے صدارتی انتخابات، محمد حسین حیدری صدر منتخب
جامعہ روحانیت بلتستان| الیکشن کمیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ حیدر شریفی کے مطابق صدارتی امیدوار کی تعداد سات تھی جن میں سے 4 افراد انتخابات سے پہلے الیکشن سے دستبردار ہوئے جس کے نتیجے میں صدارتی انتخابات کے لئے حجۃ الاسلام احمد حسن عابدی اور حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری اور حجۃ الاسلام محمد علی انصاری کے درمیان مقابلہ ہوا، تاہم حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری 229 ووٹ لیکر دوسال کے لے جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر منتخب ہوئے۔
علاوہ ازیں مجلس جامعہ روحانیت بلتستان کے لئے کل 54 افراد نے بعنوان امیدوار انتخابات میں حصہ لیا جن میں سے 25 افراد دوسال کے لے جامعہ روحانیت کی مجلس کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔
جامعہ روحانیت کے آئین کے مطابق اجرائی کاموں کے مکمل اختیارات صدر کو جبکہ قانون گذاری کا حق مجلس کے پاس ہے۔
انتخابات کے نتایج کی تقریب میں الیکشن کمیشن کے چئیرمین جناب حجۃ الاسلام شیخ حیدر شریفی، موجودہ صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی، حجۃ الاسلام محمد حیدر عابدی اور منتخب صدر حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری نے قم میں زیر تعلیم بلتستان کے تمام علما اور طلاب کرام کا شکریہ ادا کیا اور باہمی اتحاد و وحدت کیساتھ اسلام اور ملک عزیز پاکستان کو در پیش چلنجز کا مقابلہ کرنے پر زور دیا۔
واضح رہے کہ جامعہ روحانیت بلتستان، بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلاب کی ایک تنظیم ہے جو کہ پاکستان میں فلاحی اور تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید