تازہ ترین

جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر اور شعبہ خواہران کی اھم نشست

جامعہ روحانیت بلتستان کے شعبہ خواہران کے مسئول خانم صدیقہ جعفری نے اپنے معاونین کے ساتھ دفتر جامعہ روحانیت میں صدر سے ایک تفصیلی ملاقات کی۔ صدر جامعہ روحانیت بلتستان نے معاونت خواہران کے پرانے مسئولین کی فعالیتوں کو سراہتے ہوئے ان کی انتھک کوششوں کا شکریہ ادا کیا اور شعبہ خواہران کے فعالیتوں میں […]

شئیر
126 بازدید
مطالب کا کوڈ: 10471

جامعہ روحانیت بلتستان کے شعبہ خواہران کے مسئول خانم صدیقہ جعفری نے اپنے معاونین کے ساتھ دفتر جامعہ روحانیت میں صدر سے ایک تفصیلی ملاقات کی۔ صدر جامعہ روحانیت بلتستان نے معاونت خواہران کے پرانے مسئولین کی فعالیتوں کو سراہتے ہوئے ان کی انتھک کوششوں کا شکریہ ادا کیا اور شعبہ خواہران کے فعالیتوں میں مزید بہتری اور تیزی لانے پر زور دیا اور کہا کہ تاریخ اسلام کی ہر تحریک میں خواتین کا اھم کردار رہا ہے۔ انقلاب اسلامی میں بھی مردوں کے ساتھ خواتین بھی ہر محاذ پر شانہ بشانہ کھڑی تھیں۔ لہذا اگر ہم پاکستان بالخصوص بلتستان میں فعالیت کرنا چاہتے ہیں تو یہ خواہران کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ روحانی، مادی، تعلیمی،فرھنگی اور ثقافتی میدان میں شعبہ خواہران کو بھرپور انداز میں فعال ہونے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ جامعہ روحانیت کے معاونت خواہران کی ذمہ داری خانم صدیقہ جعفری کو سونپ دی گئی ہے۔
خواہر صدیقہ جعفری نے اس ملاقات کے آخر میں صدر جامعہ روحانیت کی قیادت میں شعبہ خواہران کو ترقی اور پیشرفت کی طرف لیے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔

خانم صدیقہ جعفری نے اپنے معاونین کا نام بھی اس نشست میں پیش کیا جن کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔

خانم فضہ عابدی

خانم راضیہ ادیب

خانم عقیلہ زاہدی

خانم زینب جعفری

خانم حسینہ عاملی

خانم حکیمہ جعفری

خانم معصومہ روحانی

خانم معصومہ صانعی

یک پاسخ به “جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر اور شعبہ خواہران کی اھم نشست”

  1. جواد گفت:

    زبردست بہت خوب

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *