تازہ ترین

جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر اور کابینہ کا سابقہ صدور مجلس و نظارت کے نمائندوں کے ساتھ صمیمی نشست

رئیس جامعہ روحانیت بلتستان حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی نقی جنتی کی دعوت پر کابینہ، سابق صدور، رئیس مجلس اور نائب دبیر جامعہ روحانیت بلتستان کی ایک صمیمی نشست ان کے دولت سرا پر منعقد ہوئی۔ نشست کے آغاز میں دبیر جامعہ روحانیت حجۃ الاسلام محمد سجاد شاکری نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے […]

شئیر
55 بازدید
مطالب کا کوڈ: 10444

رئیس جامعہ روحانیت بلتستان حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی نقی جنتی کی دعوت پر کابینہ، سابق صدور، رئیس مجلس اور نائب دبیر جامعہ روحانیت بلتستان کی ایک صمیمی نشست ان کے دولت سرا پر منعقد ہوئی۔

نشست کے آغاز میں دبیر جامعہ روحانیت حجۃ الاسلام محمد سجاد شاکری نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور اس نشست کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ روحانیت بلتستان کی کامیابی اس وقت ممکن ہے جب اسکے تمام ادارے  من جملہ مجلس، نظارت اور کابینہ باہمی مشاورت اور ہمآہنگی سے اپنا پروگرام مرتب کرے۔ اس امر کے لئے سابقہ صدور کے تجربات سے استفادہ کرنا بھی نہایت ضروری ہے۔ اسی ہدف کو مد نظر رکھتے ہوئے اس نشست کا احتمام کیا گیا ہے۔

اس نشست میں سابقہ صدور میں سے حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی اور حجۃ الاسلام والمسلمین محمد علی ممتاز نے شرکت کی جبکہ مجلس اور نظارت کی نمایندگی بالترتیب رئیس مجلس حجۃ الاسلام والمسلمین امتیاز علی مھدوی اور نائب دبیر نظارت حجۃ الاسلام والمسلمین  محمد علی شریفی نے کی۔

اس نشست میں سابقہ صدور نے اپنی تجربیات کی روشنی میں مفید مشوروں سے نوازا اور آئندہ بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ مجلس کے سپیکر اور نظارت کے نائب دبیر نے بھی صدر جامعہ روحانیت اور انکی کابینہ کے ساتھ مکمل تعاون اور ہمآہنگی کا یقین دلایا۔

نشست کے آخر میں صدر محترم نے سابقہ صدور اور مجلس و نظارت کے نمائندوں کا از تہہ دل شکریہ ادا کیا اور انکے مفید مشوروں اور ہدایات کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کا یقین دلایا۔

 

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *