تازہ ترین

جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر کا آغا باقر الحسینی سے ملاقات، تبلیغی و تعلیمی سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال

وفد نے بروز ہفتہ 28 رمضان المبارک بمطابق 29 مارچ 2025ء کو مرکزی جامع مسجد سکردو کے دفتر میں مسجد کے نائب امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید باقر الحسینی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر حجت الاسلام شیخ ذوالفقار انصاری اور حجت الاسلام شیخ شرافت بھی موجود تھے۔ جامعہ روحانیت بلتستان کی طرف سے صدر شیخ علی نقی جنتی کے علاوہ جامعہ کے سیکرٹری مالیات حجت الاسلام سید عباس رضوی اور حجت الاسلام احمد صالحی بھی وفد کا حصہ تھے۔
شئیر
16 بازدید
مطالب کا کوڈ: 11049

جامعہ روحانیت بلتستان، پاکستان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی نقی جنتی کی قیادت میں ایک وفد نے بلتستان کی ممتاز دینی و سماجی شخصیات سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں تبلیغ اسلام، تعلیمی سرگرمیوں اور عوامی مسائل پر مشترکہ تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وفد نے بروز ہفتہ 28 رمضان المبارک بمطابق 29 مارچ 2025ء کو مرکزی جامع مسجد سکردو کے دفتر میں مسجد کے نائب امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید باقر الحسینی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر حجت الاسلام شیخ ذوالفقار انصاری اور حجت الاسلام شیخ شرافت بھی موجود تھے۔ جامعہ روحانیت بلتستان کی طرف سے صدر شیخ علی نقی جنتی کے علاوہ جامعہ کے سیکرٹری مالیات حجت الاسلام سید عباس رضوی اور حجت الاسلام احمد صالحی بھی وفد کا حصہ تھے۔

سید باقر الحسینی نے جامعہ روحانیت بلتستان کی دینی و تعلیمی خدمات کو “ہدیۂ الٰہی” قرار دیتے ہوئے اس کے تبلیغی کردار کو سراہا۔ انہوں نے بلتستان میں دینی تبلیغ اور ثقافتی فعالیتوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جامعہ روحانیت کی افرادی قوت اور ماہرین کی مدد کی ضرورت پر زور دیا۔

حجت الاسلام شیخ علی نقی جنتی نے اس موقع پر جامعہ روحانیت کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ بلتستان میں دین اسلام کی صحیح تعلیمات کی نشر و اشاعت کے لیے جامعہ اپنے علماء و طلباء کو ہر سطح پر متحرک رکھے گا۔ انہوں نے سید باقر الحسینی کی تعلیمی، تبلیغی اور رفاہی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے ان کی توفیقات میں اضافے اور صحت و سلامتی کے لئے دعا کی۔

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *