جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر کی طرف سے بلتستان کے عوام کو عید نوروز کی مبارکباد
’’روحانیت نیوز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق جامعہ روحانیت بلتستان کے صدرحجتہ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے بلتستان کے عوام کوعید نوروز کےموقع پرمبارکباد پیش کی ہے۔ جامعہ روحانیت بلتستان دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عید نوروز ایک ثقافتی تہوار ہےجوبہارکی آمد اور محبت ومسرت کا مظہر ہے۔ ان کا […]
’’روحانیت نیوز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق جامعہ روحانیت بلتستان کے صدرحجتہ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے بلتستان کے عوام کوعید نوروز کےموقع پرمبارکباد پیش کی ہے۔
جامعہ روحانیت بلتستان دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عید نوروز ایک ثقافتی تہوار ہےجوبہارکی آمد اور محبت ومسرت کا مظہر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلتستان کے عوام کو چاہیے کہ عید نوروز کی طرح بلتستان کی طرح دیگر اسلامی ایام،تہواروں اور مناسبتوں کو بھی شایان شان طریقے سے منائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ثقافتی تہواروں کو دشمن کی سازشوں سے بچانے کا ا نتظام بھی کرنا چاہیے تاکہ دشمن ہماری ثقافت کے نام پر مختلف قسم کی خرافات کے ذریعے بلتستان کی ثقافت کو نہ بگاڑ سکے۔
سید رضوی نے خداوند متعال سے ملک عزیز پاکستان اور بلتستان کی خوشحالی ،ترقی اور پیشرفت کے لئے دعا بھی کی۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید