جامعہ روحانیت شعبہ تعلیم و تربیت کے زیر اہتمام ایک اہم تربیتی پروگرام آج حسینیہ بلتستانیہ میں منعقد ہوا۔
جامعہ روحانیت کے تربیتی شعبے کے زیر اہتمام متعلقہ شعبے کے عہدیداروں کی معرفی، جامعہ روحانیت کے اہم امور کی معرفی اور قم میں مقیم علمائے کرام کے بچوں کے بہتر تعلیمی کیرئیر کے لیے ایک منظم برنامے کے افتتاح سے متعلق طرح بینات کے عنوان سے ایک پر رونق جلسہ برگزار ہوا۔تلاوت کلام پاک […]
جامعہ روحانیت کے تربیتی شعبے کے زیر اہتمام متعلقہ شعبے کے عہدیداروں کی معرفی، جامعہ روحانیت کے اہم امور کی معرفی اور قم میں مقیم علمائے کرام کے بچوں کے بہتر تعلیمی کیرئیر کے لیے ایک منظم برنامے کے افتتاح سے متعلق طرح بینات کے عنوان سے ایک پر رونق جلسہ برگزار ہوا۔تلاوت کلام پاک سے اس محفل کا آغاز ہوا۔ بعدازاں یہاں کے پیدائشی بچوں میں اپنے پاکستان سے حب الوطنی کو اجاگر کرنے کی خاطر قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ جناب مہدی جمالان نے بچوں کی تعلیم و تربیت اور ان کی نفسیات کے مطابق تعلیم و تربیت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انھوں نے مختلف انداز سے بچوں کو دینی اقدار اور احکامات دینی کی طرف راغب کرنے کے منفرد طریقے اپنائے۔ ان کے درمیان مختلف انداز سے مقابلے کرائے گئے۔مختلف ذہنی سوالات کئے اور بہتر کارکردگی دکھانے والوں کو نقد انعامات بھی دیئے۔
جناب حسین امینی صاحب نے مہمانان گرامی اور بچے اور ان کے والدین کا شکریہ ادا کیا اور ایام فاطمیہ کے عنوان سے حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کی زندگی کے مختلف گوشوں کی طرف اشارہ کیا۔
آخر میں جامعہ روحانیت کے محترم صدر جناب سید احمد رضوی صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے بچے کل کے ہمارے مستقبل ہیں۔ آج یہی لوگ کل جوان ہوکر معاشرے کا باگ ڈور سنبھالیں گے۔ یہی بچے جامعہ روحانیت کے امور کو چلائیں گےاور سرزمین ایران میں پاکستان کی بہترین نمائندگی کریں گے۔ ساتھ ہی آپ نے یہ تاکید کی کہ جن علمائے کرام نے مختلف شعبوں میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے تھیسس مکمل کرچکے ہیں وہ اپنے ان قلمی شاہکار کا خلاصہ جامعہ روحانیت کےدفتر میں جمع کرادیں تاکہ ان سے بھرپور استفادہ کیا جاسکے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید