تازہ ترین

جامعہ روحانیت کی حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات

جامعہ روحانیت بلتستان کے وفد نے جامعہ روحانیت کے سپریم کونسل کے رکن اور امام جمعہ والجماعت حضرت حجت الاسلام و المسلمین محمد حسن جعفری سے انکے دفتر میں ملاقات کی اس ملاقات میں جامعہ روحانیت کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اور اس پر آپ نے اطمینان کا اظہار کیا اور آیندہ گلگت بلتستان کے الیکشن کے حوالے سے جامعہ روحانیت نے اپنا موقف پیش کیا

شئیر
48 بازدید
مطالب کا کوڈ: 596

اور گذشتہ دنوں میں جامعہ روحانیت کی طرف سے شیعہ علما کونسل اور وحدت مسلمین کے سربراہوں کو پیش کردہ مطالبہ انکی خدمت میں پیش کیا اور چار نکاتی مطالبہ مطرح کیا تو آپ نے فرمایا کہ گرچہ ہم اس میدان کے کھلاڑی نہیں ہیں لیکن ہم  جامعہ روحانیت کے آخری مطالبہ یعنی الیکشن میں ان پارٹیوں کی عدم شرکت پر زور دیتے ہیں اور اس بات کے مخالف ہیں کہ دو پارٹیاں مد مقابل الیکشن لڑیں.
آپ نے فرمایا: اگرچہ الیکشن کے لئے ابھی مدت باقی ہے اور قبل از وقت ہوگا لیکن پھر بھی آپ کی کاوشیں ان شا اللہ مثمر ثمر ہونگی لیکن بات مانے کی توقع نہیں رکھ سکتے لیکن ہمیں اپنی کوشش کو جاری رکھنا چاہیئے.

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *