جامعہ طوسی کے منیجمنٹ ڈائریکٹر رسول میر کی جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر سے ملاقات
جامعہ طوسی کےبانی و منیجمنٹ ڈائریکٹر اور مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری تربیت جناب رسول میر نے ایک وفد کے ہمراہ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے دفتر میں جامعہ روحانیت کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی اور کابینہ سے ملاقات کی۔
شئیر
158 بازدید
مطالب کا کوڈ: 7823
روحانیت نیوز، جامعہ طوسی کےبانی و منیجمنٹ ڈائریکٹر اور مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری تربیت جناب رسول میر نے ایک وفد کے ہمراہ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے دفتر میں جامعہ روحانیت کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی اور کابینہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں صدر جامعہ روحانیت بلتستان نے جامعہ روحانیت کی مختلف دینی اور قومی کارکردگیوں پر روشنی ڈالی۔
جناب رسول میر نے جامعہ روحانیت بلتستان کی کارکردگیوں کو سراہا اور جامعہ روحانیت بلتستان کو گلگت بلتستان کے عوام کی امید قرار دیا۔
جناب رسول میر نے جامعہ روحانیت اور جامعہ طوسی کے درمیان خصوصی تعاون پر زور دیا اور اس حوالے سے ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات میں جامعہ روحانیت بلتستان کی کابینہ کے اراکین بھی موجود تھے۔
جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان جامعہ طوسی رسول میر سیکرٹری تربیت جناب رسول میر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان منیجمنٹ ڈائریکٹر
Boht khub