جامعہ مصطفی العالمیہ کے زیر اہتمام مدرسہ حجتیہ میں انٹرنیشنل ہمایش عاشورئیان منعقد
سابق جنرل سیکرٹری جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام والسملمین مشتاق حکیمی کا خطاب

روحانیت نیوز( ترجمان) جامعہ المصطفی العالمیہ کے تحت قم کے معروف مدرسہ حوزہ علمیہ حجتیہ میں ایک عظیم الشان انٹرنیشنل ہمایش عاشورئیان المصطفی منعقد ہوئی جس میں جامعہ المصطفی العالمیہ میں زیر تعلیم ھزاروں علماء اور طلاب نے شرکت کی، ہمایش سے حجت الاسلام والمسلمین کریمی اور جامعہ روحانیت بلتستان کے سابق جنرل سیکرٹری حجت الاسلام والمسلمین شیخ مشتاق حکیمی نے خطاب کیا۔ حجت الاسلام والمسلمین شیخ حکیمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیامبر اکرم کی رحلت کے بعد دینی اور اجتماعی امور کی نسبت مسلمانوں کی عدم توجہ کی باعث اسلام میں انحرافات آتے گئے یہاں تک کہ یزید جیسا پلید انسان خلافت کے مسند پر بیٹھ گیا۔اس کے مقابلے میں امام حسین ع نے قیام کیا اور رہتی دنیا تک یہ پیغام دیا کہ مجھ جیسا کبھی بھی یزید جییسے کی بیعت نہیں کرسکتا اور آج بھی حسین کے ماننے والے وقت کے یزید امریکہ،اسرائیل اور داعش کے مقابلے میں تسلیم ہوئے بغیر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر ظاہر ہوئے۔ ہمایش کے آخر میں شرکت کنندگان نے حرم حضرت معصومہ (س) تک جلوس لے گئے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید