تازہ ترین

جب شیخ عباس قمی نے تقریر سے انکار کردیا

صاحب کتاب مفاتح الجنان علامہ شیخ عباس قمی سردیوں کے موسم میں مشہد مقدس کی ایک مسجد میں خطاب کیا کرتے تھے 

اس مسجد میں عوام ان کی شخصیت کے سبب دن بہ دن بڑھتی جاررہی تھی یہاں تک کہ ایک دن جب شیخ عباس قمی مسجد میں داخل ہونے جارہے تھے کہ آپ کی نگاہ مسجد میں موجود لوگوں کے جم غفیر پر پڑی اور پھر آپ اس دن مسجد میں خطاب کئے بغیر ہی دروازے سے واپس چلے گئے 

شئیر
37 بازدید
مطالب کا کوڈ: 4371

اور اس دن کے بعد آپ نے اس مسجد میں خطاب کرنا بند کردیا 

جب آپ سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو آپ فرمانے لگے کہ جس وقت مسجد کے دوازے کا پردہ میں اٹھایا اور میری نظر بڑے اجتما ع پر پڑی میرے اندر ایک قسم کا غرور اور خود پسندی جیسا ملا جلا احساس جاگ اٹھا اور اسی وقت میں نے اس شیطانی احساس کو ختم کرنے کے لئے واپسی کی راہ لی ۔

آج کے غرور وتکبر اور شہرت طلبی کے بازار میں دیندار اور بے دین حتی علما خطبا و واعظین ذاکرین تک تکبر و غرور کا شکار دیکھائی دیتے ہیں مگر یہ کہ اللہ ہم سب کے حال پر رحم کرے ۔

واقعہ کتاب صاحبدلان سے ماخوز ہے نیز حوزہ نیوز میں بھی ذکر ہوا ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *