جتنے بھی ارب روپے چاہیے، ہم سے پیسے لے کر یہ کام کرلو‘ چین نے پاکستان کو بڑی پیشکش کردی، ایران اور پاکستان دونوں کو بے حد خوش کردیا
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران پاکستان گیس پائپ لائن کا انتہائی اہم اور سٹریٹجک منصوبہ مالی و سیاسی رکاوٹوں کی وجہ سے تاحال کھٹائی میں پڑا تھا، لیکن پاکستان کے عظیم دوست چین نے اب اس منصوبے کے متعلق بھی بہت بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ ا خبار ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق چین نے […]
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران پاکستان گیس پائپ لائن کا انتہائی اہم اور سٹریٹجک منصوبہ مالی و سیاسی رکاوٹوں کی وجہ سے تاحال کھٹائی میں پڑا تھا، لیکن پاکستان کے عظیم دوست چین نے اب اس منصوبے کے متعلق بھی بہت بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔
ا خبار ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق چین نے گوادر سے لے کر ایرانی سرحد تک پائپ لائن کی تعمیر کے لئے اربوں ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرنے کے لئے رضامندی ظاہر کردی ہے۔ چائنا پٹرولیم پائپ لائن بیورو، جو کہ پہلے ہی گوادر نواب شاہ ایل این جی ٹرمینل اور پائپ لائن کے 1.4 ارب ڈالر مالیت کے پراجیکٹ پر کام کررہی ہے، گوادر سے ایرانی سرحد تک پائپ لائن بچھانے کے لئے بھی تیار ہے۔ چین ایل این جی پائپ لائن پراجیکٹ کے لئے کل اخراجات کا 85 فیصد فراہم کررہا ہے اور اسی ماڈل کی طرز پر ایران پاکستان گیس پائپ لائن کا باقی ماندہ حصہ بھی تعمیر کرنے پر رضامند ہے۔
اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین کی جانب سے گوادر سے لے کر ایرانی سرحد تک 80 کلومیٹر پر محیط پائپ لائن کی تعمیر پر کام شروع کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن سٹریٹجک نوعیت کا پراجیکٹ ہوگا کیونکہ ہنگامی حالات کی صورت میں ایل این جی کی سپلائی بند ہوجانے پر بھی پاکستان کو اس پائپ لائن کے ذریعے گیس کی سپلائی جاری رہے گی۔
رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان گوادر کی بندرگاہ پر دو عدد فلوٹنگ ٹرمینل تعمیر کرنے کے منصوبے پر کام کررہی ہے، جہاں 1200ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی کو ہینڈل کرنے کی سہولت دستیاب ہو گی۔ اس منصوبے پر بھی چینی کمپنی کام کرے گی اور اس کے لئے فنڈنگ بھی چین کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔
http://dailypakistan.com.pk/international/03-Nov-2016/471778
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید