تازہ ترین

جنگجوؤں کی کارروائیاں روکنے کیلئے عراق کی مدد کوتیارہیں،ایرانی-صدر

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک بین الاقوامی قوانین کے دائرے ميں مسلح افراد کی کارروائیاں روکنے کے لئے  عراق کی مدد کوتیار ہے۔

شئیر
30 بازدید
مطالب کا کوڈ: 354

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق اپنے ایک  بیان میں حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران اپنی ملکی سرحدوں کی حفاظت کو ہر ممکن انداز سے یقینی بنائے گا اورہم بین الاقوامی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی سالمیت کے لیے تمام اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں مسلح افراد کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کو روکنے کے لئے ان کا عراقی حکومت کے ساتھ ہے اورعراق کی جانب سے مدد کی درخواست کی صورت میں بین الاقوامی قوانین کے دائرے ميں رہتے ہوئے اس کی مکمل مدد کی جائے گی۔

جب کہ دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے  نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران نے پاسداران انقلاب سے تعلق رکھنے والے 500 فوجیوں کو عراق کے مشرقی صوبے دیالا  بھیجا ہے اور وہ وہاں عراقی فورسز کے ساتھ مل کر داعش کے جنگجوؤں کا مقابلہ کریں گی جب کہ پینٹاگان کا کہنا ہے کہ وہ عراق میں ایرانی  فورسز کی موجودگی سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *