تازہ ترین

جی بی کے مریضوں کے علاج کےلئے پمزکےساتھ معاہدہ کرنے کافیصلہ

 گلگت بلتستان میں پہلے میڈیکل کالج کے قےام کویقینی بنانے کے لئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے ایک وفد کے ہمراہ وائس چانسلر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرجاویداکرم سے ملاقات کی ہے ملاقات میں طے پایا ہے کہ اپریل کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد میں ایک تقریب منعقدکی جائے گی جس میں […]

شئیر
18 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1601

 گلگت بلتستان میں پہلے میڈیکل کالج کے قےام کویقینی بنانے کے لئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے ایک وفد کے ہمراہ وائس چانسلر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرجاویداکرم سے ملاقات کی ہے ملاقات میں طے پایا ہے کہ اپریل کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد میں ایک تقریب منعقدکی جائے گی جس میں گلگت بلتستان میڈیکل کالج کے باقاعدہ قیام کااعلان کیاجائے گا۔ ملاقات میںطے پایاکہ گلگت بلتستان حکومت اورپمز کے درمیان ایک مفاہمتی یاداشت پر بھی دستخط کیاجائے گا جس کی روسے پالیسی بنائی جائے گی کہ گلگت بلتستان سے آنے والے مریضوں کو کس طرح علاج معالجے کی سہولت دی جائے اس کے علاوہ معاہدے کے تحت قدرتی آفات آنے کی صورت میں پمز کی ماہرڈاکٹرز پرمشتمل ٹیم گلگت بلتستان کادورہ بھی کرے گی خصوصاً گرمیوں کے موسم میں غیرملکی سیاحوں کوپیش آنے والی مشکلات کے ازالے کے لئے فوری اقدامات کےے جائیں گے معاہدے کے مطابق پمز گلگت بلتستان میں ہسپتالوں کی حالت زار کوبہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرزکو بھی ٹریننگ اورورکشاپس کے ذریعے آگاہی فراہم کریں گے۔ ملاقات میں اس امرپراطمینان کااظہار کیاگیا کہ گلگت میں میڈیکل کالج کے قےام کے لئے ہسپتالوں اور بیڈزکی مقررہ تعدادپوری ہے اور اس امر پر زودیاگیا کہ گلگت بلتستان میڈیکل کالج میں حتیٰ الامکان کوشش کی جائے کہ گلگت بلتستاج سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز کوپڑھانے اورکالج چلانے کاموقع دیاجائے۔ وفودکی سطح پرہونے والی اس ملاقات میں گلگت بلتستان میڈیکل کالج کے قےام کوجلد یقینی بنانے کے ڈائریکٹر صحت گلگت بلتستان ڈاکٹر محمدنظیم کوفوکل پرسن بنایاگیا جبکہ گلگت بلتستان میڈیکل کالج ایکٹ2016 کی تیاری کے لئے بھی تین رکنی کمیٹی بنادی گئی۔

بشکریہ daily k2

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *